Skip to main content

يُّلْقُوْنَ السَّمْعَ وَاَكْثَرُهُمْ كٰذِبُوْنَۗ

They pass on
يُلْقُونَ
وہ ڈالتے ہیں
(what is) heard
ٱلسَّمْعَ
سماعت۔ سنی سنائی باتیں
and most of them
وَأَكْثَرُهُمْ
اور اکثر ان میں سے
(are) liars
كَٰذِبُونَ
جھوٹے ہیں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

سُنی سُنائی باتیں کانوں میں پھونکتے ہیں، اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہوتے ہیں

English Sahih:

They pass on what is heard, and most of them are liars.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

سُنی سُنائی باتیں کانوں میں پھونکتے ہیں، اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہوتے ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

شیطان اپنی سنی ہوئی ان پر ڈالتے ہیں اور ان میں اکثر جھوٹے ہیں

احمد علی Ahmed Ali

وہ سنی ہوئی باتیں پہنچاتے ہیں اوراکثر ان میں سے جھوٹے ہوتے ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

(اچٹتی) ہوئی سنی سنائی پہنچا دیتے ہیں اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہیں (١)

٢٢٣۔١ یعنی ایک آدھ بات، جو کسی طرح وہ سننے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، ان کاہنوں کو آکر بتلا دیتے ہیں، جن کے ساتھ وہ جھوٹی باتیں اور بھی ملا لیتے ہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

جو سنی ہوئی بات (اس کے کام میں) لا ڈالتے ہیں اور وہ اکثر جھوٹے ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

(اچٹتی) ہوئی سنی سنائی پہنچا دیتے ہیں اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

جو ان (شیاطین) کی طرف کان لگائے رہتے ہیں اور ان میں اکثر جھوٹے ہوتے ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

جو فرشتوں کی باتوں پر کان لگائے رہتے ہیں اور ان میں کے اکثر لوگ جھوٹے ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

جو سنی سنائی باتیں (ان کے کانوں میں) ڈال دیتے ہیں اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہوتے ہیں،