Skip to main content

وَاغْفِرْ لِاَبِىْۤ اِنَّهٗ كَانَ مِنَ الضَّاۤلِّيْنَۙ

And forgive
وَٱغْفِرْ
اور بخش دے
my father
لِأَبِىٓ
میرے باپ کو
Indeed he
إِنَّهُۥ
کیونکہ وہ
is
كَانَ
ہے
of
مِنَ
میں سے
those astray
ٱلضَّآلِّينَ
بھٹکے ہوئے لوگوں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور میرے باپ کو معاف کر دے کہ بے شک وہ گمراہ لوگوں میں سے ہے

English Sahih:

And forgive my father. Indeed, he has been of those astray.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور میرے باپ کو معاف کر دے کہ بے شک وہ گمراہ لوگوں میں سے ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور میرے باپ کو بخش دے بیشک وہ گمراہ،

احمد علی Ahmed Ali

اور میرے باپ کو بخش دے کہ وہ گمراہوں میں سے تھا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور میرے باپ کو بخش دے یقیناً وہ گمراہوں میں سے تھا (١)

٨٦۔١ یہ دعا اس وقت کی تھی، جب ان پر واضح نہیں تھا کہ مشرک (اللہ کے دشمن) کے لئے دعائے مغفرت جائز نہیں، جب اللہ نے واضح کر دیا، تو انہوں نے اپنے باپ سے بیزاری کا اظہار کر دیا (وَمَا كَانَ اسْتِغْفَارُ اِبْرٰهِيْمَ لِاَبِيْهِ اِلَّا عَنْ مَّوْعِدَةٍ وَّعَدَھَآ اِيَّاهُ ۚ فَلَمَّا تَـبَيَّنَ لَهٗٓ اَنَّهٗ عَدُوٌّ لِّلّٰهِ تَبَرَّاَ مِنْهُ ۭ اِنَّ اِبْرٰهِيْمَ لَاَوَّاهٌ حَلِيْمٌ) 9۔ التوبہ;114)

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور میرے باپ کو بخش دے کہ وہ گمراہوں میں سے ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور میرے باپ کو بخش دے یقیناً وه گمراہوں میں سے تھا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور میرے باپ (یعنی چچا) کی مغفرت فرما۔ بےشک وہ گمراہوں میں سے تھا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور میرے مربی کو بخش دے کہ وہ گمراہوں میں سے ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور میرے باپ کو بخش دے بیشک وہ گمراہوں میں سے تھا،