Skip to main content

وَلَا تُخْزِنِىْ يَوْمَ يُبْعَثُوْنَۙ

And (do) not
وَلَا
اور نہ
disgrace me
تُخْزِنِى
تو رسوا کر مجھ کو
(on the) Day
يَوْمَ
اس دن
they are resurrected
يُبْعَثُونَ
وہ اٹھائے جائیں گے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور مجھے اس دن رسوا نہ کر جبکہ سب لوگ زندہ کر کے اٹھائے جائیں گے

English Sahih:

And do not disgrace me on the Day they are [all] resurrected.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور مجھے اس دن رسوا نہ کر جبکہ سب لوگ زندہ کر کے اٹھائے جائیں گے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور مجھے رسوا نہ کرنا جس دن سب اٹھائے جائیں گے

احمد علی Ahmed Ali

اور مجھے ذلیل نہ کر جس دن لوگ اٹھائے جائیں گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور جس دن کہ لوگ دوبارہ جلائے جائیں مجھے رسوا نہ کر (١)

٨٧۔١ یعنی تمام مخلوق کے سامنے میرا مؤاخذہ کرکے یا عذاب سے دوچار کرکے حدیث میں آتا ہے کہ قیامت والے دن، جب حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنے والد کو برے حال میں دیکھیں گے، تو ایک مرتبہ پھر اللہ کی بارگاہ میں ان کے لئے مغفرت کی درخواست کریں گے اور فرمائیں گے یا اللہ! اس سے زیادہ میرے لئے رسوائی اور کیا ہوگی؟ اللہ تعالٰی فرمائے گا کہ میں نے جنت کافروں پر حرام کردی ہے۔ پھر ان کے باپ کو نجاست میں لتھڑے ہوئے بجو کی شکل میں جہنم میں ڈال دیا جائے گا (صحیح بخاری)

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور جس دن لوگ اٹھا کھڑے کئے جائیں گے مجھے رسوا نہ کیجیو

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور جس دن کے لوگ دوباره جلائے جائیں مجھے رسوا نہ کر

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور جس دن لوگ (قبروں سے) اٹھائے جائیں گے اس دن مجھے رسوا نہ کر۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور مجھے اس دن رسوا نہ کرنا جب سب قبروں سے اٹھائے جائیں گے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور مجھے (اُس دن) رسوا نہ کرنا جس دن لوگ قبروں سے اٹھائے جائیں گے،