جبکہ تم کو رب العالمین کی برابری کا درجہ دے رہے تھے
2 Ahmed Raza Khan
جبکہ انہیں رب العالمین کے برابر ٹھہراتے تھے،
3 Ahmed Ali
جب ہم تمہیں رب العالمین کے برابر کیا کرتے تھے
4 Ahsanul Bayan
جبکہ تمہیں رب العالمین کے برابر سمجھ بیٹھے تھے (١)
٩٨۔١ دنیا میں تو ہر تراشا ہوا پتھر اور، مشرکوں کو خدائی اختیارات کا حامل نظر آتا ہے۔ لیکن قیامت کو پتہ چلے گا کہ یہ کھلی گمراہی تھی کہ وہ انہیں رب کے برابر سمجھتے رہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
جب کہ تمہیں (خدائے) رب العالمین کے برابر ٹھہراتے تھے
6 Muhammad Junagarhi
جبکہ تمہیں رب العالمین کے برابر سمجھ بیٹھے تھے
7 Muhammad Hussain Najafi
جب تمہیں رب العالمین کے برابر قرار دیتے تھے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
جب تم کو رب العالمین کے برابر قرار دے رہے تھے
9 Tafsir Jalalayn
جبکہ تمہیں (خدائے) رب العالمین کے برابر ٹھہراتے تھے
10 Tafsir as-Saadi
وہ تخلیق میں نہیں بلکہ صرف عبادت میں اپنے معبودوں کو رب کائنات کا ہم پلہ قرار دیتے تھے اس کی دلیل ان کا یہ قول ہے: ﴿بِرَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ وہ اقرار کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ تمام جہانوں کا رب ہے جن میں ان کے بت اور معبود بھی شامل ہیں۔
11 Mufti Taqi Usmani
jab hum ney tumhen Rabb-ul-Aalameen kay barabar qarar dey rakha tha .