کیا تم اپنی نفسانی خواہش پوری کرنے کے لئے عورتوں کو چھوڑ کر مَردوں کے پاس جاتے ہو بلکہ تم جاہل لوگ ہو،
English Sahih:
Do you indeed approach men with desire instead of women? Rather, you are a people behaving ignorantly."
1 Abul A'ala Maududi
کیا تمہارا یہی چلن ہے کہ عورتوں کو چھوڑ کر مردوں کے پاس شہوت رانی کے لیے جاتے ہو؟ حقیقت یہ ہے کہ تم لوگ سخت جہالت کا کام کرتے ہو"
2 Ahmed Raza Khan
کیا تم مردوں کے پاس مستی سے جاتے ہو عورتیں چھوڑ کر بلکہ تم جاہل لوگ ہو
3 Ahmed Ali
کیا تم عورتوں کو چھوڑ کر مردوں پر خواہش کر کے آتے ہو بلکہ تم لوگ جاہل ہو
4 Ahsanul Bayan
یہ کیا بات ہے کہ تم عورتوں کو چھوڑ کر مردوں کے پاس شہوت سے آتے ہو؟ (١) حق یہ ہے کہ تم بڑی ہی نادانی کر رہے ہو (٢)
٥٥۔١ یہ تکرار توبیخ کے لئے ہے کہ یہ بےحیائی وہی لواطت ہے جو تم عورتوں کو چھوڑ کر مردوں سے غیر فطری شہوت رانی کے طور پر کرتے ہو۔ ٥٥۔٢ یا اس کی حرمت سے یا اس معصیت کی سزا سے تم بےخبر ہو۔ ورنہ شاید یہ کام نہ کرتے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
کیا تم عورتوں کو چھوڑ کر (لذت حاصل کرنے) کے لئے مردوں کی طرف مائل ہوتے ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ تم احمق لوگ ہو
6 Muhammad Junagarhi
یہ کیا بات ہے کہ تم عورتوں کو چھوڑ کر مردوں کے پاس شہوت سے آتے ہو حق یہ ہے کہ تم بڑی ہی نادانی کر رہے ہو
7 Muhammad Hussain Najafi
کیا تم عورتوں کو چھوڑ کر مردوں سے شہوت رانی کرتے ہو؟ بلکہ تم بڑے ہی جاہل لوگ ہو۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
کیا تم لوگ ازراہ هشہوت همذِدوں سے تعلقات پیدا کررہے ہو اور عورتوں کو چھوڑے دے رہے ہو اور درحقیقت تم لوگ بالکل جاہل قوم ہو
9 Tafsir Jalalayn
کیا تم عورتوں کو چھوڑ کر لذت (حاصل کرنے) کے لئے مردوں کی طرف مائل ہوتے ہو حقیقت یہ ہے کہ تم لوگ احمق لوگ ہو
10 Tafsir as-Saadi
اور اس کی قباحت کو جانتے ہوئے تم نے عناد، ظلم اور اللہ تعالیٰ کے حضور جسارت کی بناء پر اس گناہ کا ارتکاب کیا پھر اللہ تبارک و تعالیٰ نے اس (فاحشۃ) کی تفسیر بیان کرتے ہوئے فرمایا : ﴿أَئِنَّكُمْ لَتَأْتُونَ الرِّجَالَ شَهْوَةً مِّن دُونِ النِّسَاءِ ﴾ ” کیا تم عورتوں کو چھوڑ کر شہوت کے لئے مردوں کی طرف مائل ہوتے ہو“ یعنی تم اس حالت کو کیسے پہنچ گئے کہ تم اپنی شہوت مردوں سے پوری کرتے ہو جبکہ ان کے پیٹھیں غلاظت، گندگی اور خباثت کا مقام ہیں اور اللہ نے تمہارے لئے جو عورتیں اور ان کی پاکیزہ چیزیں پیدا کیں، تم نے ان کو چھوڑ دیا جن کی طرف میلان نفوس کی جبلت میں ودیعت کیا گیا ہے تمہارا معاملہ بالکل الٹ ہوگیا تم نے برے کو اچھا اور اچھے کو برا بنا دیا ﴿ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ تَجْهَلُونَ﴾ ” حقیقت یہ ہے کہ تم جاہل لوگ ہو“ یعنی تم اس فعل کی قباحت اور اس پر مرتب ہونے والی سزا اور عذاب سے جاہل ہو۔
11 Mufti Taqi Usmani
kiya yeh koi yaqeen kernay ki baat hai kay tum apni jinsi khuwaish kay liye aurton ko chorr ker mardon kay paas jatay ho-? haqeeqat yeh hai kay tum bari jihalat kay kaam kernay walay log ho .