پس ہم نے لوط (علیہ السلام) کو اور ان کے گھر والوں کو نجات بخشی سوائے ان کی بیوی کے کہ ہم نے اسے (عذاب کے لئے) پیچھے رہ جانے والوں میں سے مقرر کر لیا تھا،
English Sahih:
So We saved him and his family, except for his wife; We destined her to be of those who remained behind.
1 Abul A'ala Maududi
آخر کار ہم نے بچا لیا اُس کو اور اُس کے گھر والوں کو، بجز اُس کی بیوی کے جس کا پیچھے رہ جانا ہم نے طے کر دیا تھا
2 Ahmed Raza Khan
تو ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو نجات دی مگر اس کی عورت کو ہم نے ٹھہرادیا تھا کہ وہ رہ جانے والوں میں ہے
3 Ahmed Ali
پھر ہم نے لوط اور اس کے گھر والوں کو سوائے اس کی بیوی کے بچا لیا ہم اس کو پیچھے رہنے والو ں میں ٹھہرا چکے تھے
4 Ahsanul Bayan
پس ہم نے اسے اور اس کے اہل کو بجز اس کی بیوی کے سب کو بچا لیا، اس کا اندازہ تو باقی رہ جانے والوں میں ہم لگا ہی چکے تھے (١)۔
٥٧۔١ یعنی پہلے ہی اس کی بابت یہ اندازہ یعنی تقدیر الٰہی میں تھا وہ انہی پیچھے رہ جانے والوں میں ہوگی جو عذاب سے دو چار ہونگے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
تو ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو نجات دی۔ مگر ان کی بیوی کہ اس کی نسبت ہم نے مقرر کر رکھا ہے (کہ وہ پیچھے رہنے والوں میں ہوگی)
6 Muhammad Junagarhi
پس ہم نے اسے اور اس کے اہل کو بجز اس کی بیوی کے سب کو بچالیا، اس کا اندازه تو باقی ره جانے والوں میں ہم لگا ہی چکے تھے
7 Muhammad Hussain Najafi
پس ہم نے آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو نجات دی سوائے آپ کی بیوی کے کہ جس کے بارے میں ہم نے فیصلہ کر دیا تھا کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہوگی۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
تو ہم نے لوط اور ان کے خاندان والوں کو زوجہ کے علاوہ سب کو نجات دے دی کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں تھی
9 Tafsir Jalalayn
تو ہم نے انکو انکے گھر والوں کو نجات دی
10 Tafsir as-Saadi
﴿فَأَنجَيْنَاهُ وَأَهْلَهُ إِلَّا امْرَأَتَهُ كَانَتْ مِنَ الْغَابِرِينَ﴾ ” پس ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو نجات دی مگر ان کی بیوی کہ اس کی نسبت ہم نے مقرر کر رکھا تھا کہ وہ پیچھے رہنے والوں میں سے ہوگی۔‘‘ اور یہ اس وقت کی بات ہے جب مہمانوں کی شکل میں فرشتے لو ط علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کی قوم کو ان خوبصورت مہمانوں کی آمد کے بارے میں معلوم ہوا تو وہ برائی کے ارداے سے لوط علیہ السلام کے پاس آئے لوط علیہ السلام نے دروازہ بند کرلیا اور ان پر معاملہ بہت شدت اختیار کر گیا پھر فرشتوں نے لوط علیہ السلام کو صورت حال سے آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ وہ انہیں ان سے بچانے اور ان بدکاروں کو ہلاک کرنے آئے ہیں اور ان کی ہلاکت کے لئے صبح کا وقت مقررہ کیا گیا ہے انہوں نے لوط علیہ السلام سے کہا کہ وہ اپنی بیوی کے سوا تمام گھرو الوں کو لے کر راتوں رات یہاں سے نکل جائیں کیونکہ ان کی بیوی پر بھی وہی عذاب نازل ہونے والا ہے جو بستی والوں پر نازل ہوگا لوط علیہ السلام اپنے گھر والوں کو لے کر راتوں رات بستی سے نکل گئے اور بچ گئے اور صبح ہوتے ہی یک دم عذاب نے بستی کو آلیا۔
11 Mufti Taqi Usmani
phir huwa yeh kay hum ney loot aur uss kay ghar walon ko bacha liya , siwaye unn ki biwi kay jiss kay baaray mein hum ney yeh tey kerdiya tha kay woh peechay reh janey walon mein shamil rahey gi .