اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہو سکتا ہے جو اﷲ پر جھوٹا بہتان باندھے یا حق کو جھٹلا دے جب وہ اس کے پاس آپہنچے۔ کیا دوزخ میں کافروں کے لئے ٹھکانہ (مقرر) نہیں ہے،
English Sahih:
And who is more unjust than one who invents a lie about Allah or denies the truth when it has come to him? Is there not in Hell a [sufficient] residence for the disbelievers?
1 Abul A'ala Maududi
اُس شخص سے بڑا ظالم کون ہو گا جو اللہ پر جھوٹ باندھے یا حق کو جھُٹلائے جب کہ وہ اس کے سامنے آ چکا ہو؟ کیا ایسے کافروں کا ٹھکانہ جہنم ہی نہیں ہے؟
2 Ahmed Raza Khan
اور اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللہ پر جھوٹ باندھے یا حق کو جھٹلائے جب وہ اس کے پاس آئے، کیا جہنم میں کافروں کا ٹھکانا نہیں
3 Ahmed Ali
اور اس سے بڑھ کر کون ظالم ہے جو الله پر جھوٹ باندھے یا حق کو جھٹلائے جب اس کے پاس آئے کیا دوزخ میں کافروں کا ٹھکانہ نہیں ہے
4 Ahsanul Bayan
اور اس سے بڑا ظالم کون ہوگا؟ جو اللہ تعالٰی پر جھوٹ باندھے (١) یا جب حق اس کے پاس آجائے وہ اسے (٢) جھٹلائے، کیا ایسے کافروں کا ٹھکانا جہنم نہ ہوگا؟
٦٨۔١ یعنی دعویٰ کرے کہ مجھ پر اللہ کی طرف سے وحی آتی ہے درآں حالیکہ ایسا نہ ہو یا کوئی یہ کہے میں بھی وہ چیز اتار سکتا ہوں جو اللہ نے اتاری ہے۔ یہ تو سراسر جھوٹ ہے۔ ٦٨۔٢ یہ تکذیب ہے اور اس کا مرتکب مکذب ہے یہ دونوں کفر ہیں جس کی سزا جہنم ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور اس سے ظالم کون جو خدا پر جھوٹ بہتان باندھے یا جب حق بات اُس کے پاس آئے تو اس کی تکذیب کرے۔ کیا کافروں کا ٹھکانا جہنم میں نہیں ہے؟
6 Muhammad Junagarhi
اور اس سے بڑا ﻇالم کون ہوگا؟ جو اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھے یا جب حق اس کے پاس آجائے وه اسے جھٹلائے، کیا ایسے کافروں کا ٹھکانا جہنم میں نہ ہوگا؟
7 Muhammad Hussain Najafi
اس شخص سے بڑا ظالم کون ہے جو اللہ پر جھوٹا بہتان باندھے یا حق کو جھٹلائے جبکہ وہ اس کے پاس آچکا ہے! کیا کافروں کا ٹھکانا جہنم نہیں ہے؟
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور اُس سے بڑا ظالم کون ہے جو اللہ کی طرف جھوٹی باتوں کی نسبت دے یا حق کے آجانے کے بعد بھی اس کا انکار کردے تو کیا جہّنم میں کفار کا ٹھکانا نہیں ہے
9 Tafsir Jalalayn
اور اس سے ظالم کون جو خدا پر جھوٹ بہتان باندھے یا جب حق بات اس کے پاس آئے تو اس کی تکذیب کرے کیا کافروں کا ٹھکانہ جہنم میں نہیں ہے ؟
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَىٰ عَلَى اللّٰـهِ كَذِبًا ﴾ ” اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جس نے اللہ پر جھوٹ باندھا؟“ اور اپنی گمراہی اور باطل کو اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کردیا۔ ﴿أَوْ كَذَّبَ بِالْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُ ﴾ ” یا اس نے حق کو جھٹلا دیا جب وہ اس کے پاس آیا“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے سے۔ مگر اس ظالم اور معاند حق کے سامنے جہنم ہے ﴿أَلَيْسَ فِي جَهَنَّمَ مَثْوًى لِّلْكَافِرِينَ﴾ ” کیا کافروں کا ٹھکانا جہنم میں نہیں ہے؟“ اس جہنم کے ذریعے سے ان سے حق وصول کیا جائے گا، انہیں رسوا کیا جائے گا اور جہنم ان کا دائمی ٹھکانا ہوگا، جہاں سے وہ کبھی نہیں نکلیں گے۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur uss shaks say bara zalim kon hoga jo Allah per jhoota bohtan baandhay , ya jab uss kay paas haq ki baat phonchay to woh ussay jhutlaye-? kiya jahannum mein ( aesay ) kafiron ka thikana nahi hoga-?