Skip to main content

بَلٰۤى ۙ اِنْ تَصْبِرُوْا وَتَتَّقُوْا وَيَأْتُوْكُمْ مِّنْ فَوْرِهِمْ هٰذَا يُمْدِدْكُمْ رَبُّكُمْ بِخَمْسَةِ اٰلَافٍ مِّنَ الْمَلٰۤٮِٕكَةِ مُسَوِّمِيْنَ

Yes
بَلَىٰٓۚ
کیوں نہیں ۔ ہاں
if
إِن
اگر
you are patient
تَصْبِرُوا۟
تم صبر کرو گے
and fear (Allah)
وَتَتَّقُوا۟
اور تم تقوی کرے گے
and they come upon you
وَيَأْتُوكُم
اور وہ آئیں تمہارے پاس
[of]
مِّن
سے
suddenly
فَوْرِهِمْ
اپنے جوش کے ساتھ
[this]
هَٰذَا
اس طرح
will reinforce you
يُمْدِدْكُمْ
مدد کرے گا تمہاری
your Lord
رَبُّكُم
رب تمہارا
with five
بِخَمْسَةِ
ساتھ پانچ
thousand[s]
ءَالَٰفٍ
ہزار کے
[of]
مِّنَ
سے
[the] Angels
ٱلْمَلَٰٓئِكَةِ
فرشتوں میں
[the ones] having marks
مُسَوِّمِينَ
نشان لگے ہوئے ۔ نشان دار۔ نشان مقرر کرنے والے نشان لگے ہوئے ۔ نشان دار۔ نشان مقرر کرنے والے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

بے شک، اگر تم صبر کرو اور خدا سے ڈرتے ہوئے کام کرو تو جس آن دشمن تمہارے اوپر چڑھ کر آئیں گے اُسی آن تمہارا رب (تین ہزار نہیں) پانچ ہزار صاحب نشان فرشتوں سے تمہاری مدد کرے گا

English Sahih:

Yes, if you remain patient and conscious of Allah and they [i.e., the enemy] come upon you [attacking] in rage, your Lord will reinforce you with five thousand angels having marks [of distinction]."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

بے شک، اگر تم صبر کرو اور خدا سے ڈرتے ہوئے کام کرو تو جس آن دشمن تمہارے اوپر چڑھ کر آئیں گے اُسی آن تمہارا رب (تین ہزار نہیں) پانچ ہزار صاحب نشان فرشتوں سے تمہاری مدد کرے گا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

ہا ں کیوں نہیں اگر تم صبرو تقویٰ کرو اور کافر اسی دم تم پر آپڑیں تو تمہارا رب تمہاری مدد کو پانچ ہزار فرشتے نشان والے بھیجے گا

احمد علی Ahmed Ali

بلکہ اگر تم صبر کرو اور پرہیزگاری کرو اور وہ تم پر ایک دم سے آ پہنچیں تو تمہارا رب پانچ ہزار فرشتے نشان دار گھوڑوں پر مدد کے لیے بھیجے گا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

کیوں نہیں بلکہ اگر تم صبر کرو پرہیزگاری کرو اور یہ لوگ اسی دم تمہارے پاس آجائیں تو تمہارا رب تمہاری امداد پانچ ہزار فرشتوں سے کرے گا (١) جو نشاندار ہونگے (٢)۔

١٢٥۔١ مسلمان بدر کی جانب قافلہ قریش پر جو تقریبًا نہتا تھا چھاپہ مارنے نکلے تھے۔ مگر بدر پہنچتے پہنچتے معلوم ہوا کہ مکہ سے مشرکین کا ایک لشکر جرار غیظ و غضب اور جوش و خروش کے ساتھ چلا آرہا ہے۔ یہ سن کر مسلمانوں کی صف میں گھبراہٹ، تشویش اور جوش قتال کا ملا جلا اور عمل ہوا اور انہوں نے رب تعالٰی سے دعا و فریاد کی۔ اس پر اللہ تعالٰی نے پہلے ایک ہزار پھر تین ہزار فرشتے اتارنے کی بشارت دی اور مزید وعدہ کیا کہ اگر تم صبرو تقویٰ پر قائم رہے اور مشرکین کا جوش وخروش و غضب برقرار نہ رہ سکا۔ (بدر پہنچنے سے پہلے ہی ان میں پھوٹ پڑ گئی۔ ایک گروہ مکہ پلٹ گیا اور باقی جو بدر میں آئے ان میں سے اکثر سرداروں کی رائے تھی کہ لڑائی نہ کی جائے) اس لیے حسب بشارت تین ہزار فرشتے اتارے گئے اور پانچ ہزار کی تعداد پوری کرنے کی ضرورت پیش نہ آسکی اور بعض مفسرین کہتے ہیں کہ یہ تعداد پوری کی گئی۔
١٢٥۔٢ یعنی پہچان کے لئے ان کی مخصوص علامت ہوگی۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

ہاں اگر تم دل کو مضبوط رکھو اور (خدا سے) ڈرتے رہو اور کافر تم پر جوش کے ساتھ دفعتہً حملہ کردیں تو پروردگار پانچ ہزار فرشتے جن پر نشان ہوں گے تمہاری مدد کو بھیجے گا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

کیوں نہیں، بلکہ اگر تم صبر و پرہیزگاری کرو اور یہ لوگ اسی دم تمہارے پاس آجائیں تو تمہارا رب تمہاری امداد پانچ ہزار فرشتوں سے کرے گا جو نشاندار ہوں گے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

ہاں کیوں نہیں! اگر تم صبر کرو اور تقویٰ الٰہی اختیار کرو۔ اور وہ (دشمن جوش میں آکر) اس وقت فوری طور پر تم پر چڑھ آئے تو تمہارا پروردگار پانچ ہزار نشان زدہ فرشتوں سے تمہاری مدد کرے گا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یقینا اگر تم صبر کرو گے اور تقوٰی اختیار کرو گے اور دشمن فی الفور تم تک آجائیں گے تو خدا پانچ ہزار فرشتوں سے تمہاری مدد کرے گا جن پر بہادری کے نشان لگے ہوں گے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

ہاں اگر تم صبر کرتے رہو اور پرہیزگاری قائم رکھو اور وہ (کفّار) تم پر اسی وقت (پورے) جوش سے حملہ آور ہو جائیں تو تمہارا رب پانچ ہزار نشان والے فرشتوں کے ذریعے تمہاری مدد فرمائے گا،