Skip to main content

وَلَا يَأْمُرَكُمْ اَنْ تَتَّخِذُوا الْمَلٰۤٮِٕكَةَ وَالنَّبِيّٖنَ اَرْبَابًا ۗ اَيَأْمُرُكُمْ بِالْكُفْرِ بَعْدَ اِذْ اَنْـتُمْ مُّسْلِمُوْنَ

And not
وَلَا
اور نہیں
he will order you
يَأْمُرَكُمْ
وہ حکم دیتا ہے
that
أَن
کہ
you take
تَتَّخِذُوا۟
تم بنالو
the Angels
ٱلْمَلَٰٓئِكَةَ
فرشتوں کو
and the Prophets
وَٱلنَّبِيِّۦنَ
اورنبیوں کو
(as) lords
أَرْبَابًاۗ
رب
Would he order you
أَيَأْمُرُكُم
کیا وہ حکم دے گا تم کو۔ کیا وہ حکم دیتا ہے تم کو
to [the] disbelief
بِٱلْكُفْرِ
کفر کا
after
بَعْدَ
اور
[when]
إِذْ
جب
you (have become)
أَنتُم
تم
Muslims?
مُّسْلِمُونَ
مسلمان ہو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

وہ تم سے ہرگز یہ نہ کہے گا کہ فرشتوں کو یا پیغمبروں کو اپنا رب بنا لو کیا یہ ممکن ہے کہ ایک نبی تمہیں کفر کا حکم دے جب کہ تم مسلم ہو؟

English Sahih:

Nor could he order you to take the angels and prophets as lords. Would he order you to disbelief after you had been Muslims?

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

وہ تم سے ہرگز یہ نہ کہے گا کہ فرشتوں کو یا پیغمبروں کو اپنا رب بنا لو کیا یہ ممکن ہے کہ ایک نبی تمہیں کفر کا حکم دے جب کہ تم مسلم ہو؟

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور نہ تمہیں یہ حکم دے گا کہ فرشتوں اور پیغمبروں کو خدا ٹھیرالو، کیا تمہیں کفر کا حکم دے گا بعد اس کے کہ تم مسلمان ہولیے

احمد علی Ahmed Ali

اورنہ یہ جائز ہے کہ تمہیں حکم کرے کہ تم فرشتوں اور نبیوں کو رب بنا لو کیا وہ تمہیں کفر سکھائے گا بعد اس کے کہ تم مسلمان ہو چکے ہو

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور یہ نہیں ہو سکتا کہ وہ تمہیں فرشتوں اور نبیوں کو رب بنانے کا حکم دے کیا وہ تمہارے مسلمان ہونے کے بعد بھی تمہیں کفر کا حکم دے گا۔(۱)

٨٠۔١ یعنی نبیوں اور فرشتوں (یا کسی اور کو) رب والی صفات کا حامل باور کرانا یہ کفر ہے۔ تمہارے مسلمان ہو جانے کے بعد ایک نبی یہ کام بھلا کس طرح کر سکتا ہے؟ کیونکہ نبی کا کام تو ایمان کی دعوت دینا ہے جو اللہ وحدہ لا شریک کی عبادت کا نام ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ اللہ کی پناہ اس بات سے ہے کہ ہم اللہ کو چھوڑ کر کسی اور کی عبادت کریں یا کسی کو اس کا حکم دیں اللہ نے مجھے نہ اس لئے بھیجا ہے نہ اس کا حکم ہی دیا ہے۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ (ابن کثیر۔ بحوالہ سیرۃ ابن ہشام)

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور اس کو یہ بھی نہیں کہنا چاہیے کہ تم فرشتوں اور پیغمبروں کو خدا بنالو بھلا جب تم مسلمان ہو چکے تو کیا اسے زیبا ہے کہ تمہیں کافر ہونے کو کہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور یہ نہیں (ہو سکتا) کہ وه تمہیں فرشتوں اورنبیوں کو رب بنا لینے کا حکم کرے، کیا وه تمہارے مسلمان ہونے کے بعد بھی تمہیں کفر کا حکم دے گا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور وہ کبھی تمہیں یہ حکم نہیں دے گا کہ تم فرشتوں اور نبیوں کو اپنا پروردگار بنا لو۔ بھلا وہ تمہیں کفر کا حکم دے گا۔ اس کے بعد کہ تم مسلمان ہو؟ ۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

وہ یہ حکم بھی نہیں دے سکتا کہ ملائکہ یا انبیائ کو اپنا پروردگار بنالو کیا وہ تمہیں کفر کا حکم دے سکتا ہے جب کہ تم لوگ مسلمان ہو

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور وہ پیغمبر تمہیں یہ حکم کبھی نہیں دیتا کہ تم فرشتوں اور پیغمبروں کو رب بنا لو، کیا وہ تمہارے مسلمان ہو جانے کے بعد (اب) تمہیں کفر کا حکم دے گا،