Skip to main content

ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ وَاَنَّ مَا يَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهِ الْبَاطِلُ ۙ وَاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْعَلِىُّ الْكَبِيْرُ

That
ذَٰلِكَ
یہ بات
(is) because
بِأَنَّ
بوجہ اسکے کہ
Allah
ٱللَّهَ
بیشک اللہ
He
هُوَ
وہی
(is) the Truth
ٱلْحَقُّ
حق ہے
and that
وَأَنَّ
اور بیشک
what
مَا
جو
they call besides Him
يَدْعُونَ مِن
وہ پکارتے ہیں
besides Him
دُونِهِ
اس کے سوا
(is) [the] falsehood
ٱلْبَٰطِلُ
باطل ہے
and that
وَأَنَّ
اور بیشک
Allah
ٱللَّهَ
اللہ تعالیٰ
He
هُوَ
وہی
(is) the Most High
ٱلْعَلِىُّ
بلند ہے
the Most Great
ٱلْكَبِيرُ
بہت بڑا ہے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

یہ سب کچھ اس وجہ سے ہے کہ اللہ ہی حق ہے اور اسے چھوڑ کر جن دُوسری چیزوں کو یہ لوگ پکارتے ہیں وہ سب باطل ہیں، اور (اس وجہ سے کہ) اللہ ہی بزرگ و برتر ہے

English Sahih:

That is because Allah is the True Reality, and that what they call upon other than Him is falsehood, and because Allah is the Most High, the Grand.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

یہ سب کچھ اس وجہ سے ہے کہ اللہ ہی حق ہے اور اسے چھوڑ کر جن دُوسری چیزوں کو یہ لوگ پکارتے ہیں وہ سب باطل ہیں، اور (اس وجہ سے کہ) اللہ ہی بزرگ و برتر ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

یہ اس لیے کہ اللہ ہی حق ہے اور اس کے سوا جن کو پوجتے ہیں سب باطل ہیں اور اس لیے کہ اللہ ہی بلند بڑائی والا ہے،

احمد علی Ahmed Ali

یہ اس لیے کہ الله ہی حق ہے اور اس کے سوا جس کو وہ پکارتے ہیں جھوٹ ہے اور الله ہی بلند مرتبہ بزرگ ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

یہ سب (انتظامات) اس وجہ سے ہیں کہ اللہ تعالٰی حق ہے اور اس کے سوا جن جن کو لوگ پکارتے ہیں سب باطل ہیں (١) اور یقیناً اللہ تعالٰی بہت بلندیوں والا اور بڑی شان والا ہے (٢)

٣٠۔١ یعنی یہ انتظامات یا نشانیاں، اللہ تعالٰی تمہارے لئے ظاہر کرتا ہے تاکہ تم سمجھ لو کہ کائنات کا نظام چلانے والا صرف ایک اللہ ہے، جس کے حکم اور مشیت سے سب کچھ ہو رہا ہے، اور اس کے سوا سب باطل ہے یعنی کسی کے پاس کوئی بھی اختیار نہیں ہے بلکہ اس کے محتاج ہیں کیونکہ سب اس کی مخلوق اور اس کے ماتحت ہیں، ان میں سے کوئی بھی ایک ذرے کو بھی ہلانے کی قدرت نہیں رکھتا ہے (ابن کثیر)
٣٠۔٢ اس سے برتر شان والا کوئی ہے نہ اس سے بڑا کوئی۔ اس کی عظمت شان، علوم مرتبہ اور بڑائی کے سامنے ہرچیز حقیر اور پست ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

یہ اس لئے کہ خدا کی ذات برحق ہے اور جن کو یہ لوگ خدا کے سوا پکارتے ہیں وہ لغو ہیں اور یہ کہ خدا ہی عالی رتبہ اور گرامی قدر ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

یہ سب (انتظامات) اس وجہ سے ہیں کہ اللہ تعالیٰ حق ہے اور اس کے سوا جن جن کو لوگ پکارتے ہیں سب باطل ہیں اور یقیناً اللہ تعالیٰ بہت بلندیوں واﻻ اور بڑی شان واﻻ ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

یہ سب اس لئے ہے کہ اللہ ہی حق ہے اور اس کے سوا جن چیزوں کو (مشرک) پکارتے ہیں وہ سب باطل ہیں اور بے شک اللہ بلند (شان والا) ہے اور بزرگ ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یہ سب اسی لئے ہے کہ خدا معبود برحق ہے اور اس کے علاوہ جس کو بھی یہ لوگ پکارتے ہیں وہ سب باطل ہیں اور اللہ بلند و بالا اور بزرگ و برتر ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

یہ اس لئے کہ اﷲ ہی حق ہے اور جن کی یہ لوگ اﷲ کے سوا عبادت کرتے ہیں، وہ باطل ہیں اور یہ کہ اﷲ ہی بلند و بالا، بڑائی والا ہے،