(یہ) بڑی عزت والے، بڑے رحم والے (رب) کا نازل کردہ ہے،
English Sahih:
[This is] a revelation of the Exalted in Might, the Merciful,
1 Abul A'ala Maududi
(اور یہ قرآن) غالب اور رحیم ہستی کا نازل کردہ ہے
2 Ahmed Raza Khan
عزت والے مہربان کا اتارا ہوا،
3 Ahmed Ali
غالب رحمت والے کا اتارا ہوا ہے
4 Ahsanul Bayan
یہ قرآن اللہ زبردست مہربان کی طرف سے نازل کیا گیا ہے (١)
٥۔١ یعنی اس اللہ کی طرف سے نازل کردہ ہے جو عزیز ہے یعنی اس کا انکار اور اس کے رسول کو جھوٹا کرنے والے سے انتقام لینے پر قادر ہے رحیم ہے۔ یعنی جو اس پر ایمان لائے گا اور اس کا بندہ بن کر رہے گا اس کے لئے نہایت مہربان۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
یہ خدائے) غالب (اور) مہربان نے نازل کیا ہے
6 Muhammad Junagarhi
یہ قرآن اللہ زبردست مہربان کی طرف سے نازل کیا گیا ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
(یہ قرآنِ) عزیز (غالب اور) بڑے مہربان کا نازل کیا ہوا ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
یہ قرآن خدائے عزیز و مہربان کا نازل کیا ہوا ہے
9 Tafsir Jalalayn
(یہ خدائے) غالب (اور) مہربان نے نازل کیا ہے
10 Tafsir as-Saadi
یہ صراط مستقیم ﴿تَنزِيلَ الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ﴾ وہ راستہ ہے جس کے لئے اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب نازل فرمائی اور اسے اپنے بندوں کے لئے لاحہ عمل کے طور پر نازل فرمایا جو انہیں اللہ تعالیٰ تک پہنچاتا ہے۔ پس اللہ تعالیٰ نے اس کو اپنی قدرت کا ملہ سے تغیر و تبدل سے محفوظ فرمایا، اس کے ذریعے سے اپنے بندوں کو اپنی بے پایاں رحمت کے سائے میں لے لیا جو انہیں اس کے داررحمت میں پہنچاتی ہے۔ بنا بریں اللہ تعالیٰ نے اس آیت کریمہ کو اپنے دو کریم ناموں ( لْعَزِيزِ ) اور (الرَّحِيمِ) پر ختم فرمایا۔
11 Mufti Taqi Usmani
yeh Quran uss zaat ki taraf say utaara jaraha hai jiss ka iqtidar bhi kamil hai , jiss ki rehmat bhi kamil ,