Skip to main content

سَلٰمٌ ۗ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِيْمٍ

"Peace"
سَلَٰمٌ
سلام ہو/سلامتی ہو/ سلامت رہو
A word
قَوْلًا
یہ ایک بات ہوگی/ قول ہوگا
from
مِّن
سے
a Lord
رَّبٍّ
رب
Most Merciful
رَّحِيمٍ
رحیم کی طرف سے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

رب رحیم کی طرف سے ان کو سلام کہا گیا ہے

English Sahih:

[And] "Peace," a word from a Merciful Lord.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

رب رحیم کی طرف سے ان کو سلام کہا گیا ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

ان پر سلام ہوگا، مہربان رب کا فرمایا ہوا

احمد علی Ahmed Ali

پروردگار نہایت رحم والے کی طرف سے انہیں سلام فرمایا جاوے گا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

مہربان پروردگار کی طرف سے انہیں سلام ' کہا جائے گا (١)۔

(۱) اللہ کا سلام، فرشتے اہل جنت کو پہنچائیں گے۔ بعض کہتے ہیں کہ اللہ تعالٰی خود سلام سے نوازے گا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

پروردگار مہربان کی طرف سے سلام (کہا جائے گا)

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

مہربان پروردگار کی طرف سے انہیں سلام کہا جائے گا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

(انہیں) مہربان (پروردگار) کی طرف سے سلام کہا جائے گا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

ان کے حق میں ان کے مہربان پروردگار کا قول صرف سلامتی ہوگا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

(تم پر) سلام ہو، (یہ) ربِّ رحیم کی طرف سے فرمایا جائے گا،