Skip to main content

اِنَّمَاۤ اَمْرُهٗۤ اِذَاۤ اَرَادَ شَیْـًٔـا اَنْ يَّقُوْلَ لَهٗ كُنْ فَيَكُوْنُ

Only
إِنَّمَآ
بیشک
His Command
أَمْرُهُۥٓ
اس کا حکم
when
إِذَآ
جب بھی
He intends
أَرَادَ
وہ ارادہ کرتا ہے
a thing
شَيْـًٔا
کسی چیز کا
that
أَن
کہ
He says
يَقُولَ
وہ کہتا ہے
to it
لَهُۥ
اس کو
"Be"
كُن
ہوجا
and it is
فَيَكُونُ
تو وہ ہوجاتی ہے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

وہ تو جب کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو اس کا کام بس یہ ہے کہ اسے حکم دے کہ ہو جا اور وہ ہو جاتی ہے

English Sahih:

His command is only when He intends a thing that He says to it, "Be," and it is.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

وہ تو جب کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو اس کا کام بس یہ ہے کہ اسے حکم دے کہ ہو جا اور وہ ہو جاتی ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اس کا کام تو یہی ہے کہ جب کسی چیز کو چاہے تو اس سے فرمائے ہو جا وہ فوراً ہوجاتی ہے،

احمد علی Ahmed Ali

اس کی تو یہ شان ہے کہ جب وہ کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو اتنا ہی فرما دیتا ہے کہ ہو سو وہ ہو جاتی ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

وہ جب کبھی کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے اسے اتنا فرما دینا (کافی ہے) کہ ہو جا، تو وہ اسی وقت ہو جاتی ہے۔ (۱)

(۱) یعنی اس کی شان تو یہ ہے پھر اس کے لیے سب انسانوں کا زندہ کر دینا کون سا مشکل معاملہ ہے؟

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اس کی شان یہ ہے کہ جب وہ کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو اس سے فرما دیتا ہے کہ ہوجا تو وہ ہوجاتی ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

وه جب کبھی کسی چیز کا اراده کرتا ہے اسے اتنا فرما دینا (کافی ہے) کہ ہو جا، وه اسی وقت ہو جاتی ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اس کا معاملہ تو بس یوں ہے کہ جب وہ کسی چیز کے پیدا کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو کہہ دیتا ہے کہ ہو جا تو وہ (فوراً) ہو جاتی ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اس کا امر صرف یہ ہے کہ کسی شے کے بارے میں یہ کہنے کا ارادہ کرلے کہ ہوجا اور وہ شے ہوجاتی ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اس کا امرِ (تخلیق) فقط یہ ہے کہ جب وہ کسی شے کو (پیدا فرمانا) چاہتا ہے تو اسے فرماتا ہے: ہو جا، پس وہ فوراً (موجود یا ظاہر) ہو جاتی ہے (اور ہوتی چلی جاتی ہے)،