Skip to main content

فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَاۤءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِيْنَ

But when
فَإِذَا
پھر جب
it descends
نَزَلَ
وہ اترے گا
in their territory
بِسَاحَتِهِمْ
ان کے صحن میں/ ان کے اپنے گھر میں
then evil (will be)
فَسَآءَ
تو بہت بری ہوگی
(the) morning
صَبَاحُ
صبح
(for) those who were warned
ٱلْمُنذَرِينَ
ڈرائے جانے والوں کی

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

جب وہ اِن کے صحن میں آ اترے گا تو وہ دن اُن لوگوں کے لیے بہت برا ہو گا جنہیں متنبہ کیا جا چکا ہے

English Sahih:

But when it descends in their territory, then evil is the morning of those who were warned.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

جب وہ اِن کے صحن میں آ اترے گا تو وہ دن اُن لوگوں کے لیے بہت برا ہو گا جنہیں متنبہ کیا جا چکا ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

پھر جب اترے گا ان کے آنگن میں تو ڈرائے گیوں کی کیا ہی بری صبح ہوگی،

احمد علی Ahmed Ali

پس جب ان کے میدان میں آ نازل ہوگا تو کیسی بری صبح ہو گی ان کی جو ڈرائے گئے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

سنو! جب ہمارا عذاب ان کے میدان میں اتر آئے گا اس وقت ان کی جن کو متنبہ کر دیا گیا تھا (١) بڑی بری صبح ہوگی۔

١٧٧۔١ مسلمان جب خیبر پر حملہ کرنے گئے، تو یہودی انہیں دیکھ کر گھبرا گئے، جس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اللہ اکبر کہ کر فرمایا (خَربَتْ خیبرُ، اِنَّا اِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَۃِ فَوْمِ فَسَاءَ صَبَاحْ الْمُنْذَرِیْنَ) (صحیح بخاری)

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

مگر جب وہ ان کے میدان میں آ اُترے گا تو جن کو ڈر سنا دیا گیا تھا ان کے لئے برا دن ہوگا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

سنو! جب ہمارا عذاب ان کے میدان میں اتر آئے گا اس وقت ان کی جن کو متنبہ کر دیا گیا تھا بڑی بری صبح ہوگی

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

تو جب وہ ان کے ہاں نازل ہو جائے گا تو وہ بڑی بری صبح ہوگی ڈرائے ہوؤں کیلئے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

تو جب وہ عذاب ان کے آنگن میں نازل ہوجائے گا تو وہ ڈرائی جانے والی قوم کی بدترین صبح ہوگی

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پھر جب وہ (عذاب) ان کے سامنے اترے گا تو اِن کی صبح کیا ہی بُری ہوگی جنہیں ڈرایا گیا تھا،