Skip to main content

وَّاَبْصِرْ فَسَوْفَ يُبْصِرُوْنَ

And see
وَأَبْصِرْ
اور دیکھتے رہو
so soon
فَسَوْفَ
تو عنقریب
they will see
يُبْصِرُونَ
وہ بھی دیکھیں گے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور دیکھتے رہو، عنقریب یہ خود دیکھ لیں گے

English Sahih:

And see, for they are going to see.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور دیکھتے رہو، عنقریب یہ خود دیکھ لیں گے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور انتظار کرو کہ وہ عنقریب دیکھیں گے،

احمد علی Ahmed Ali

اور دیکھتے رہیئےسو وہ بھی دیکھ لیں گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور دیکھتے رہیئے یہ بھی ابھی ابھی دیکھ لیں گے (١)۔

١٧٩۔١ یہ بطور تاکید دوبارہ فرمایا۔ یا پہلے جملے سے مراد دنیا کا وہ عذاب ہے جو اہل مکہ پر بدر و احد اور دیگر جنگوں میں مسلمانوں کے ہاتھوں کافروں کے قتل و سلب کی صورت میں آیا۔ اور دوسرے جملے میں اس عذاب کا ذکر ہے جس سے یہ کفار و مشرکین آخرت میں دوچار ہوں گے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور دیکھتے رہو یہ بھی عنقریب (نتیجہ) دیکھ لیں گے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور دیکھتے رہئیے یہ بھی ابھی ابھی دیکھ لیں گے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور دیکھئے وہ بھی دیکھ رہے ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور دیکھتے رہیں عنقریب یہ خود دیکھ لیں گے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور انہیں (برابر) دیکھتے رہئیے، سو وہ عنقریب (اپنا انجام) دیکھ لیں گے،