ایسی نازک جیسے انڈے کے چھلکے کے نیچے چھپی ہوئی جھلی
2 Ahmed Raza Khan
بڑی آنکھوں والیاں گویا وہ انڈے ہیں پوشیدہ رکھے ہوئے
3 Ahmed Ali
گویا کہ وہ پردہ میں رکھے ہوئے انڈے ہیں
4 Ahsanul Bayan
ایسی جیسے چھپائے ہوئے انڈے (١)
٤٩۔١ یعنی شتر مرغ اپنے پروں کے نیچے چھپائے ہوئے ہوں، جس کی وجہ سے وہ ہوا اور گردو غبار سے محفوظ ہوں گے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
گویا وہ محفوظ انڈے ہیں
6 Muhammad Junagarhi
ایسی جیسے چھپائے ہوئے انڈے
7 Muhammad Hussain Najafi
(وہ رنگ و روپ اور نزاکت میں) گویا چھپے ہوئے انڈے ہیں۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
جن کا رنگ و روغن ایسا ہوگا جیسے چھپائے ہوئے انڈے رکھے ہوئے ہوں
9 Tahir ul Qadri
(وہ سفید و دلکش رنگت میں ایسے لگیں گی) گویا گرد و غبار سے محفوظ انڈے (رکھے) ہوں،
10 Tafsir as-Saadi
﴿ عِينٌ ﴾ یعنی وہ خوبصورت آنکھوں اور خوبصورت نگاہوں والی ہوں گی ﴿ كَأَنَّهُنَّ﴾ ” گویا کہ وہ“ یعنی حوریں ﴿بَيْضٌ مَّكْنُونٌ ﴾ ” چھپائے ہوئے انڈے ہیں“ یہ تشبیہ ان کے حسن، ان کے رنگ کی بے انتہا خوبصورتی اور اس کی تازگی کی بنا پر دی گئی ہے، اس میں کسی قسم کی کدورت اور میلا پن نہ ہوگا۔
11 Mufti Taqi Usmani
. ( unn ka bey-daagh wajood ) aisa lagay ga jaisay woh ( gard o ghubar say ) chupa ker rakhay huye anday hon .