پھر وہ جھانکے گا تو اسے دوزخ کے (بالکل) وسط میں پائے گا،
English Sahih:
And he will look and see him in the midst of the Hellfire.
1 Abul A'ala Maududi
یہ کہہ کر جونہی وہ جھکے گا تو جہنم کی گہرائی میں اس کو دیکھ لے گا
2 Ahmed Raza Khan
پھر جھانکا تو اسے بیچ بھڑکتی آگ میں دیکھا
3 Ahmed Ali
پس وہ جھانکے گا تو اسے دوزح کے درمیان دیکھے گا
4 Ahsanul Bayan
جھانکتے ہی اسے بیچوں بیچ جہنم میں (جلتا ہوا) دیکھے گا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
(اتنے میں) وہ (خود) جھانکے گا تو اس کو وسط دوزخ میں دیکھے گا
6 Muhammad Junagarhi
جھانکتے ہی اسے بیچوں بیچ جہنم میں (جلتا ہوا) دیکھے گا
7 Muhammad Hussain Najafi
پھر جب وہ جھانک کر دیکھے گا تو اسے جہنم کے وسط میں پائے گا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
یہ کہہ کہ نگاہ ڈالی تو اسے بیچ جہّنم میں دیکھا
9 Tafsir Jalalayn
(اتنے میں) وہ (خود) جھانکے گا اور اس کو وسط دوزخ میں دیکھے گا
10 Tafsir as-Saadi
﴿فِي سَوَاءِ الْجَحِيمِ ﴾ جہنم کے عین وسط میں اور عذاب نے اس کو گھیر رکھا ہوگا ﴿وَلَوْلَا نِعْمَةُ رَبِّي﴾ ” اور اگر میرے رب نے اسلام پر ثابت قدمی کی نعمت سے نہ نوازا ہوتا‘‘ ﴿ لَكُنتُ مِنَ الْمُحْضَرِينَ﴾ ” تو میں بھی(تمہارے ساتھ عذاب میں) حاضر کئے گئے لوگوں میں سے ہوتا۔ “
11 Mufti Taqi Usmani
phir woh khud ( dozakh mein ) jhank ker dekhay ga to woh ussay dozakh kay beechon beech nazar aajaye ga .