وَاللّٰهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُوْنَ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
حالانکہ اللہ ہی نے تم کو بھی پیدا کیا ہے اور اُن چیزوں کو بھی جنہیں تم بناتے ہو"
English Sahih:
While Allah created you and that which you do?"
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
حالانکہ اللہ ہی نے تم کو بھی پیدا کیا ہے اور اُن چیزوں کو بھی جنہیں تم بناتے ہو"
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
اور اللہ نے تمہیں پیدا کیا اور تمہارے اعمال کو
احمد علی Ahmed Ali
حالانکہ الله ہی نے تمہیں پیدا کیا اور جو تم بناتے ہو
أحسن البيان Ahsanul Bayan
حالانکہ تمہیں اور تمہاری بنائی ہوئی چیزوں کو اللہ ہی نے پیدا کیا ہے (١)
٩٦۔١ یعنی وہ مورتیاں اور تصویریں بھی جنہیں تم اپنے ہاتھوں سے بناتے اور انہیں معبود سمجھتے ہو، یا مطلق تمہارا عمل جو بھی تم کرتے ہو، ان کا خالق بھی اللہ ہے۔ اس سے واضح ہے کہ بندوں کے افعال کا خالق اللہ ہی ہے، جیسے اہل سنت کا عقیدہ ہے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
حالانکہ تم کو اور جو تم بناتے ہو اس کو خدا ہی نے پیدا کیا ہے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
حاﻻنکہ تمہیں اور تمہاری بنائی ہوئی چیزوں کو اللہ ہی نے پیدا کیا ہے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
حالانکہ اللہ ہی نے تم کو پیدا کیا ہے اور ان چیزوں کو بھی جو تم بناتے ہو۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
جب کہ خدا نے تمہیں اور ان کو سبھی کو پیدا کیا ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
حالانکہ اﷲ نے تمہیں اور تمہارے (سارے) کاموں کو خَلق فرمایا ہے،