Skip to main content

اَجَعَلَ الْاٰلِهَةَ اِلٰهًا وَّاحِدًا ۖ اِنَّ هٰذَا لَشَىْءٌ عُجَابٌ

Has he made
أَجَعَلَ
کیا اس نے بنالیا
the gods
ٱلْءَالِهَةَ
بہت سے الٰہوں کو
(into) one god?
إِلَٰهًا
الٰہ
(into) one god?
وَٰحِدًاۖ
ایک ہی
Indeed
إِنَّ
بیشک
this
هَٰذَا
یہ
(is) certainly a thing
لَشَىْءٌ
البتہ ایک چیز ہے
curious"
عُجَابٌ
عجیب

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

کیا اِس نے سارے خداؤں کی جگہ بس ایک ہی خدا بنا ڈالا؟ یہ تو بڑی عجیب بات ہے"

English Sahih:

Has he made the gods [only] one God? Indeed, this is a curious thing."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

کیا اِس نے سارے خداؤں کی جگہ بس ایک ہی خدا بنا ڈالا؟ یہ تو بڑی عجیب بات ہے"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

کیا اس نے بہت خداؤں کا ایک خدا کردیا بیشک یہ عجیب بات ہے،

احمد علی Ahmed Ali

کیا اس نے کئی معبودوں کو صرف ایک معبود بنایا ہے بے شک یہ بڑی عجیب بات ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

کیا اس نے اتنے سارے معبودوں کا ایک ہی معبود کر دیا واقعی یہ بہت ہی عجیب بات ہے (١)

٥۔١ یعنی ایک ہی اللہ ساری کائنات کا نظام چلانے والا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی طرح عبادت اور نذر و نیاز کا مستحق بھی صرف وہی ایک ہے؟ یہ ان کے لئے تعجب انگیز بات تھی۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

کیا اس نے اتنے معبودوں کی جگہ ایک ہی معبود بنا دیا۔ یہ تو بڑی عجیب بات ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

کیا اس نےاتنے سارے معبودوں کا ایک ہی معبود کر دیا واقعی یہ بہت ہی عجیب بات ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

کیا اس نے بہت سے خداؤں کو ایک خدا بنا دیا؟ بے شک یہ بڑی عجیب بات ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

کیا اس نے سارے خداؤں کو جوڑ کر ایک خدا بنادیا ہے یہ تو انتہائی تعجب خیز بات ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

کیا اس نے سب معبودوں کو ایک ہی معبود بنا رکھا ہے؟ بے شک یہ تو بڑی ہی عجیب بات ہے،