بے شک یہ اہلِ جہنم کا آپس میں جھگڑنا یقیناً حق ہے،
English Sahih:
Indeed, that is truth [i.e., reality] – the quarreling of the people of the Fire.
1 Abul A'ala Maududi
بے شک یہ بات سچی ہے، اہل دوزخ میں یہی کچھ جھگڑے ہونے والے ہیں
2 Ahmed Raza Khan
بیشک یہ ضرور حق ہے دوزخیوں کا باہم جھگڑ،
3 Ahmed Ali
بے شک یہ دوزخیوں کا آپس میں جھگڑنا بالکل سچی بات ہے
4 Ahsanul Bayan
یقین جانو کہ دوزخیوں کا یہ جھگڑا ضرور ہی ہوگا (١)
٦٤۔١ یعنی آپس میں ان کی تکرار اور ایک دوسرے کو مورد طعن بنانا، ایک ایسی حقیقت ہے جس میں تکلف نہیں ہوگا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
بےشک یہ اہل دوزخ کا جھگڑنا برحق ہے
6 Muhammad Junagarhi
یقین جانو کہ دوزخیوں کا یہ جھگڑا ضرور ہی ہوگا
7 Muhammad Hussain Najafi
یہ بات بالکل سچی ہے کہ دوزخ والے آپس میں جھگڑیں گے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
یہ اہل جہنمّ کا باہمی جھگڑا ایک امر برحق ہے
9 Tafsir Jalalayn
بیشک یہ اہل دوزخ کا جھگڑنا برحق ہے
10 Tafsir as-Saadi
اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنی دی ہوئی خبر کی تاکید کے طور پر فرمایا اور وہ سب سے زیادہ سچ کہنے والا ہے۔ ﴿إِنَّ ذٰلِكَ﴾ ” بے شک یہ“ جس کا میں نے تمہارے سامنے ذکر کیا ہے ﴿لَحَقٌّ﴾ ” حق ہے“ اور اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ یہ ﴿تَخَاصُمُ أَهْلِ النَّارِ ﴾ ”اہل جہنم کا ایک دوسرے کے ساتھ جھگڑا اور تنازعہ ہے۔‘‘
11 Mufti Taqi Usmani
. yaqeenan dozakhiyon kay aapas mein jhagarrney ki yeh sari baaten bilkul sachi hain jo ho ker rahen gi .