اور تمہیں تھوڑے ہی وقت کے بعد خود اِس کا حال معلوم ہو جائے گا،
English Sahih:
And you will surely know [the truth of] its information after a time."
1 Abul A'ala Maududi
اور تھوڑی مدت ہی گزرے گی کہ تمہیں اس کا حال خود معلوم ہو جائے گا
2 Ahmed Raza Khan
اور ضرور ایک وقت کے بعد تم اس کی خبر جانو گے
3 Ahmed Ali
اور تم کچھ مدت کے بعد اس کا حال ضرور جان لوگے
4 Ahsanul Bayan
یقیناً تم اس کی حقیقت کو کچھ ہی وقت کے بعد (صحیح طور پر) جان لو گے (١)۔
٨٨۔١ یعنی قرآن نے جن چیزوں کو بیان کیا ہے، جو وعدے وعید ذکر کئے ہیں، ان کی حقیقت و صداقت بہت جلد تمہارے سامنے آجائے گی۔ چنانچہ اس کی صداقت یوم بدر کو واضح ہوئی، فتح مکہ کے دن ہوئی یا پھر موت کے وقت تو سب پر ہی واضح ہو جاتی ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور تم کو اس کا حال ایک وقت کے بعد معلوم ہوجائے گا
6 Muhammad Junagarhi
یقیناً تم اس کی حقیقت کو کچھ ہی وقت کے بعد (صحیح طور پر) جان لو گے
7 Muhammad Hussain Najafi
اور تمہیں کچھ مدت کے بعد اس کی خبر معلوم ہو جائے گی۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور کچھ دنوں کے بعد تم سب کو اس کی حقیقت معلوم ہوجائے گی
9 Tafsir Jalalayn
اور تم کو اس کا حال ایک وقت کے بعد معلوم ہوجائے گا
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَلَتَعْلَمُنَّ نَبَأَهُ﴾ ” اور تم اس کی خبر جان لو گے۔‘‘ یعنی جو اس نے خبر دی ہے ﴿بَعْدَ حِينٍ﴾ ” ایک وقت کے بعد“ اور یہ وہ وقت ہوگا جب ان پر عذاب واقع ہوگا اور تمام اسباب منقطع ہوجائیں گے۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur thoray say waqt kay baad tumhen iss ka haal maloom hojaye ga .