Skip to main content

اِنْ يَّدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖۤ اِلَّاۤ اِنٰـثًـا ۚ وَاِنْ يَّدْعُوْنَ اِلَّا شَيْـطٰنًا مَّرِيْدًا ۙ

Not
إِن
نہیں
they invoke
يَدْعُونَ
وہ پکارتے
from
مِن
اس کے
besides Him
دُونِهِۦٓ
سوا
but
إِلَّآ
مگر
female (deities)
إِنَٰثًا
دیویوں کو
and not
وَإِن
اور نہیں
they invoke
يَدْعُونَ
وہ پکارتے
except
إِلَّا
مگر
Shaitaan
شَيْطَٰنًا
شیطان
rebellious
مَّرِيدًا
سرکش کو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

وہ اللہ کو چھوڑ کر دیویوں کو معبود بناتے ہیں وہ اُس باغی شیطان کو معبود بناتے ہیں

English Sahih:

They call upon instead of Him none but female [deities], and they [actually] call upon none but a rebellious Satan,

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

وہ اللہ کو چھوڑ کر دیویوں کو معبود بناتے ہیں وہ اُس باغی شیطان کو معبود بناتے ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

یہ شرک والے اللہ سوا نہیں پوجتے مگر کچھ عورتوں کو اور نہیں پوجتے مگر سرکش شیطان کو

احمد علی Ahmed Ali

یہ لوگ الله کے سوا عورتو ں کی عبادت کرتے ہیں اور صرف شیطان سرکش کی عبادت کرتے ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

یہ تو اللہ تعالٰی کو چھوڑ کر صرف عورتوں کو پکارتے ہیں (١) اور دراصل یہ صرف سرکش شیطان کو پوجتے ہیں۔(۲)

١١٧۔١ اِنّاثً (عورتیں) سے مراد یا تو وہ بت ہیں جن کے نام مؤنث تھے جیسے لات، عزیٰ، مناۃ، نائلہ وغیرہ۔ یا مراد فرشتے ہیں۔ کیونکہ مشرکین عرب فرشتوں کو اللہ کی بیٹیاں سمجھتے اور ان کی عبادت کرتے تھے ۔
۱۱۷۔۲ بتوں، فرشتوں اور دیگر ہستیوں کی عبادت دراصل شیطان کی عبادت ہے۔ کیونکہ شیطان ہی انسان کو اللہ کے در سے چھڑا کر دوسروں کے آستانوں اور چوکھٹوں پر جھکاتا ہے جیسا کہ اگلی آیت میں ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

یہ جو خدا کے سوا پرستش کرتے ہیں تو عورتوں کی اور پکارتے ہیں تو شیطان کی سرکش ہی کو

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

یہ تو اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر صرف عورتوں کو پکارتے ہیں اور دراصل یہ صرف سرکش شیطان کو پوجتے ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

یہ (مشرک) لوگ اللہ کو چھوڑ کر نہیں پکارتے، مگر زنانی چیزوں (دیویوں) کو (ان کی عبادت کرتے ہیں) اور نہیں پکارتے، مگر سرکش شیطان کو (اس کی پرستش کرتے ہیں)۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یہ لوگ خدا کو چھوڑ کر بس عورتوں کی پرستش کرتے ہیں اور سرکش شیطان کو آواز دیتے ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

یہ (مشرکین) اللہ کے سوا محض زنانی چیزوں ہی کی پرستش کرتے ہیں اور یہ فقط سرکش شیطان ہی کی پوجا کرتے ہیں،