جو شخص ظلم و زیادتی کے ساتھ ایسا کرے گا اُس کو ہم ضرور آگ میں جھونکیں گے اور یہ اللہ کے لیے کوئی مشکل کام نہیں ہے
2 Ahmed Raza Khan
اور جو ظلم و زیادتی سے ایسا کرے گا تو عنقریب ہم اسے آگ میں داخل کریں گے اور یہ اللہ کو آسان ہے،
3 Ahmed Ali
اور جو شخص تعدّی اور ظلم سے یہ کام کرے گا تو ہم اسے آگ میں ڈالیں گے اور یہ اللہ پر آسان ہے
4 Ahsanul Bayan
اور جو شخص یہ (نافرمانیاں) سرکشی اور ظلم سے کرے گا (١) تو عنقریب ہم اس کو آگ میں داخل کریں گے۔ اور یہ اللہ پر آسان ہے۔
٣٠۔١ یعنی منہیات کا ارتکاب، جانتے بوجھتے، ظلم وتعدی سے کرے گا
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور جو تعدی اور ظلم سے ایسا کرے گا ہم اس کو عنقریب جہنم میں داخل کریں گے اور یہ خدا کو آسان ہے
6 Muhammad Junagarhi
اور جو شخص یہ (نافرمانیاں) سرکشی اور ﻇلم سے کرے گا تو عنقریب ہم اس کو آگ میں داخل کریں گے اور یہ اللہ پرآسان ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
اور جو شخص ظلم و تعدی سے ایسا کرے گا۔ تو ہم عنقریب اسے آتش (دوزخ) میں ڈالیں گے۔ اور یہ بات اللہ کے لیے بالکل آسان ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور جو ایسا اقدام حدود سے تجاوز اور ظلم کے عنوان سے کرے گا ہم عنقریب اسے جہّنم میں ڈال دیں گے اور اللہ کے لئے یہ کام بہت آسان ہے
9 Tahir ul Qadri
اور جو کوئی تعدی اور ظلم سے ایسا کرے گا تو ہم عنقریب اسے (دوزخ کی) آگ میں ڈال دیں گے، اور یہ اللہ پر بالکل آسان ہے،
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ ﴾ ” اور جو ایسا کرے گا“ یعنی باطل طریقے سے لوگوں کے مال کھانا اور انسان کو ناحق قتل کرنا ﴿عُدْوَانًا وَظُلْمًا ﴾ ” تعدی اور ظلم سے۔“ یعنی لاعلمی اور بھول کر نہیں بلکہ ظلم اور تعدی سے ﴿فَسَوْفَ نُصْلِيهِ نَارًا ۚ﴾” تو ہم اسے آگ میں داخل کریں گے“ یہ بہت بڑی آگ ہوگی جیسا کہ یہ (ناراً) کے نکرہ ہنے سے مستفادہ ہو رہا ہے ﴿وَكَانَ ذٰلِكَ عَلَى اللَّـهِ يَسِيرًا ﴾” اور یہ اللہ تعالیٰ کے لیے بہت آسان ہے۔ “
11 Mufti Taqi Usmani
aur jo shaks ziyadti aur zulm kay tor per aisa keray ga , to hum uss ko aag mein dakhil keren gay . aur yeh baat Allah kay liye bilkul aasaan hai .