Skip to main content

يَعْلَمُ خَاۤٮِٕنَةَ الْاَعْيُنِ وَمَا تُخْفِى الصُّدُوْرُ

He knows
يَعْلَمُ
وہ جانتا ہے
(the) stealthy glance
خَآئِنَةَ
خیانت
(the) stealthy glance
ٱلْأَعْيُنِ
نگاہوں کی
and what
وَمَا
اور جو
conceal
تُخْفِى
چھپاتے ہیں
the breasts
ٱلصُّدُورُ
سینے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اللہ نگاہوں کی چوری تک سے واقف ہے اور وہ راز تک جانتا ہے جو سینوں نے چھپا رکھے ہیں

English Sahih:

He knows that which deceives the eyes and what the breasts conceal.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اللہ نگاہوں کی چوری تک سے واقف ہے اور وہ راز تک جانتا ہے جو سینوں نے چھپا رکھے ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اللہ جانتا ہے چوری چھپے کی نگاہ اور جو کچھ سینوں میں چھپا ہے

احمد علی Ahmed Ali

وہ آنکھوں کی خیانت اور دل کے بھید جانتا ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

وہ آنکھوں کی خیانت کو اور سینوں کی پوشیدہ باتوں کو (خوب) جانتا ہے۔

اس میں اللہ تعالٰی کے علم کامل کا بیان ہے کہ اسے تمام اشیا کا علم ہے چھوٹی ہو یا بڑی باریک ہو یا موٹی اعلی مرتبے کی ہو یا چھوٹے مرتبے کی اس لیے انسان کو چاہیے کہ جب اس کے علم واحاطہ کا یہ حال ہے تو اس کی نافرمانی سے اجتناب اور صحیح معنوں میں اس کا خوف اپنے اندر پیدا کرے آنکھوں کی خیانت یہ ہے کہ دزدیدہ نگاہوں سے دیکھا جائے جیسے راہ چلتے کسی حسین عورت کو کنکھیوں سے دیکھنا سینوں کی باتوں میں وہ وسوسے بھی آ جاتے ہیں جو انسان کے دل میں پیدا ہوتے رہتے ہیں وہ جب تک وسوسے ہی رہتے ہیں یعنی ایک لمحہ گزراں کی طرح آتے اور ختم ہو جاتے ہیں تب تک تو وہ قابل مواخذہ نہیں ہوگے لیکن جب وہ عزائم کا روپ دھار لیں تو پھر ان کا مواخذہ ہو سکتا ہے چاہے ان پر عمل کرنے کا انسان کو موقع نہ ملے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

وہ آنکھوں کی خیانت کو جانتا ہے اور جو (باتیں) سینوں میں پوشیدہ ہیں (ان کو بھی)

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

وه آنکھوں کی خیانت کو اور سینوں کی پوشیده باتوں کو (خوب) جانتا ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

وہ آنکھوں کی مجرمانہ جنبش کو جانتا ہے اور ان باتوں کو بھی جن کو سینے چھپاتے ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

وہ خدا نگاہوں کی خیانت کو بھی جانتا ہے اور دلوں کے حُھپے ہوئے بھیدوں سے بھی باخبر ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

وہ خیانت کرنے والی نگاہوں کو جانتا ہے اور (ان باتوں کو بھی) جو سینے (اپنے اندر) چھپائے رکھتے ہیں،