Skip to main content

اُدْخُلُوْۤا اَبْوَابَ جَهَـنَّمَ خٰلِدِيْنَ فِيْهَا ۚ فَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَكَبِّرِيْنَ

Enter
ٱدْخُلُوٓا۟
داخل ہوجاؤ
(the) gates
أَبْوَٰبَ
دروازوں میں
(of) Hell
جَهَنَّمَ
جہنم کے
(to) abide forever
خَٰلِدِينَ
ہمیشہ رہنے والے
in it
فِيهَاۖ
اس میں
and wretched is
فَبِئْسَ
تو کتنا برا ہے
(the) abode
مَثْوَى
ٹھکانہ
(of) the arrogant"
ٱلْمُتَكَبِّرِينَ
تکبر کرنے والوں کا

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اب جاؤ، جہنم کے دروازوں میں داخل ہو جاؤ ہمیشہ تم کو وہیں رہنا ہے، بہت ہی برا ٹھکانا ہے متکبرین کا"

English Sahih:

Enter the gates of Hell to abide eternally therein, and wretched is the residence of the arrogant."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اب جاؤ، جہنم کے دروازوں میں داخل ہو جاؤ ہمیشہ تم کو وہیں رہنا ہے، بہت ہی برا ٹھکانا ہے متکبرین کا"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

جاؤ جہنم کے دروازوں میں اس میں ہمیشہ رہنے، تو کیا ہی برا ٹھکانا مغروروں کا

احمد علی Ahmed Ali

جہنم کے دروازوں میں ہمیشہ رہنے کے لیے داخل ہو جاؤ پھر تکبر کرنے والوں کا کیا ہی برا ٹھکانہ ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اب آؤ جہنم میں ہمیشہ رہنے کے لئے (اس کے) دروازوں میں داخل ہو جاؤ کیا ہی بری جگہ ہے تکبر کرنے والوں کی (١)

٧٦۔١ یہ جہنم پر مقرر فرشتے، اہل جہنم کو کہیں گے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

(اب) جہنم کے دروازوں میں داخل ہوجاؤ۔ ہمیشہ اسی میں رہو گے۔ متکبروں کا کیا برا ٹھکانا ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

(اب آؤ) جہنم میں ہمیشہ رہنے کے لیے (اس کے) دروازوں میں داخل ہو جاؤ، کیا ہی بری جگہ ہے تکبر کرنے والے کی

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

(اب تم جہنم کے دروازوں میں داخل ہو جاؤ اس میں ہمیشہ پڑے رہنے کیلئے۔ پس کیا برا ٹھکانہ ہے تکبر کرنے والوں کا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اب جہّنم کے دروازوں سے داخل ہوجاؤ اور اسی میں ہمیشہ رہو کہ اکڑنے والوں کا ٹھکانا بہت اِرا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

دوزخ کے دروازوں میں داخل ہو جاؤ تم اس میں ہمیشہ رہنے والے ہو، سو غرور کرنے والوں کا ٹھکانا کتنا بُرا ہے،