اور وہ تمہیں اپنی (بہت سے) نشانیاں دکھاتا ہے، سو تم اﷲ کی کن کن نشانیوں کا انکار کرو گے،
English Sahih:
And He shows you His signs. So which of the signs of Allah do you deny?
1 Abul A'ala Maududi
اللہ اپنی یہ نشانیاں تمہیں دکھا رہا ہے، آخر تم اُس کی کن کن نشانیوں کا انکار کرو گے
2 Ahmed Raza Khan
اور وہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے تو اللہ کی کونسی نشانی کا انکار کرو گے
3 Ahmed Ali
اور وہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے پس تم الله کی کون کون سی نشانیوں کا انکار کرو گے
4 Ahsanul Bayan
اللہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا جا رہا ہے (۱) پس تم اللہ کی کن کن نشانیوں کا منکر بنتے رہو گے۔ (۲)
۸۱۔۱ جو اس کی قدرت اور وحدانیت پر دلالت کرتی ہیں اور یہ نشانیاں آفاق میں ہی نہیں ہیں تمہارے نفسوں کے اندر بھی ہیں۔ ۸۱۔۲ یعنی یہ اتنی واضح عام اور کثیر ہیں جن کا کوئی منکر انکار کرنے کی قدرت نہیں رکھتا یہ استفہام انکار کے لیے ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور وہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے تو تم خدا کی کن کن نشانیوں کو نہ مانو گے
6 Muhammad Junagarhi
اللہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا جارہا ہے، پس تم اللہ کی کن کن نشانیوں کے منکر بنتے رہو گے
7 Muhammad Hussain Najafi
اور وہ (اللہ) تمہیں اپنی (قدرت و حکمت کی) نشانیاں دکھاتا ہے سو تم اللہ کی کن کن نشانیوں کا انکار کروگے؟
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور خدا تمہیں اپنی نشانیاں دکھلاتا ہے تو تم اس کی کس کس نشانی سے انکار کرو گے
9 Tafsir Jalalayn
اور وہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے تو تم خدا کی کن کن نشانیوں کو نہ مانو گے
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَيُرِيكُمْ آيَاتِهِ﴾ ” اور وہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے“ جو اس کی وحدانیت اور اس کے اسماء و صفات پر دلالت کرتی ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کی سب سے بڑی نعمت ہے کہ اس نے اپنے بندوں کو آفاق و انفس میں اپنی آیات کا مشاہدہ کرایا، بڑی بڑی نعمتوں سے بہرہ مند کیا اور ان نعمتوں کو شمار کیا تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کو پہچان لیں، اس کا شکر ادا کریں اور اس کا ذکر کریں۔ ﴿فَأَيَّ آيَاتِ اللّٰـهِ تُنكِرُونَ﴾ ” پھر تم اللہ کی کن کن نشانیوں کا انکار کرو گے۔“ یعنی اللہ تعالیٰ کی کون کون سی آیات ہیں جن کا تم اعتراف نہیں کرتے؟ تمہارے نزدیک بھی یہ ثابت شدہ حقیقت ہے کہ تمام آیات اور تمام نعمتیں اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے ہیں، تب انکار کی کوئی گنجائش اور روگردانی کا کوئی موقع باقی نہیں۔ بلکہ یہ آیات اور نعمتیں عقل مندوں پر واجب ٹھہراتی ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرنے اور اس کی طرف متوجہ ہونے میں اپنی پوری کوشش صرف کریں۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur Allah tumhen apni nishaniyan dikha raha hai , phir tum Allah ki kinn kinn nishaniyon ka inkar kero gay ?