Skip to main content

وَيُرِيْكُمْ اٰيٰتِهٖ ۖ فَاَىَّ اٰيٰتِ اللّٰهِ تُنْكِرُوْنَ

And He shows you
وَيُرِيكُمْ
اور وہ دکھاتا ہے تم کو
His Signs
ءَايَٰتِهِۦ
اپنی نشانیاں
Then which
فَأَىَّ
پس کون سی
(of the) Signs
ءَايَٰتِ
نشانیوں کا
(of) Allah
ٱللَّهِ
اللہ کی
will you deny?
تُنكِرُونَ
تم انکار کرو گے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اللہ اپنی یہ نشانیاں تمہیں دکھا رہا ہے، آخر تم اُس کی کن کن نشانیوں کا انکار کرو گے

English Sahih:

And He shows you His signs. So which of the signs of Allah do you deny?

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اللہ اپنی یہ نشانیاں تمہیں دکھا رہا ہے، آخر تم اُس کی کن کن نشانیوں کا انکار کرو گے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور وہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے تو اللہ کی کونسی نشانی کا انکار کرو گے

احمد علی Ahmed Ali

اور وہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے پس تم الله کی کون کون سی نشانیوں کا انکار کرو گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اللہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا جا رہا ہے (۱) پس تم اللہ کی کن کن نشانیوں کا منکر بنتے رہو گے۔ (۲)

۸۱۔۱ جو اس کی قدرت اور وحدانیت پر دلالت کرتی ہیں اور یہ نشانیاں آفاق میں ہی نہیں ہیں تمہارے نفسوں کے اندر بھی ہیں۔
۸۱۔۲ یعنی یہ اتنی واضح عام اور کثیر ہیں جن کا کوئی منکر انکار کرنے کی قدرت نہیں رکھتا یہ استفہام انکار کے لیے ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور وہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے تو تم خدا کی کن کن نشانیوں کو نہ مانو گے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اللہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا جارہا ہے، پس تم اللہ کی کن کن نشانیوں کے منکر بنتے رہو گے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور وہ (اللہ) تمہیں اپنی (قدرت و حکمت کی) نشانیاں دکھاتا ہے سو تم اللہ کی کن کن نشانیوں کا انکار کروگے؟

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور خدا تمہیں اپنی نشانیاں دکھلاتا ہے تو تم اس کی کس کس نشانی سے انکار کرو گے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور وہ تمہیں اپنی (بہت سے) نشانیاں دکھاتا ہے، سو تم اﷲ کی کن کن نشانیوں کا انکار کرو گے،