Skip to main content

فَاِمَّا نَذْهَبَنَّ بِكَ فَاِنَّا مِنْهُمْ مُّنْتَقِمُوْنَۙ

And whether
فَإِمَّا
پھر اگر
We take you away
نَذْهَبَنَّ
ہم لے جائیں
We take you away
بِكَ
تجھ کو
then indeed, We
فَإِنَّا
تو بیشک ہم
from them
مِنْهُم
ان سے
(will) take retribution
مُّنتَقِمُونَ
انتقام لینے والے ہیں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اب تو ہمیں اِن کو سزا دینی ہے خواہ تمہیں دنیا سے اٹھا لیں

English Sahih:

And whether [or not] We take you away [in death], indeed, We will take retribution upon them.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اب تو ہمیں اِن کو سزا دینی ہے خواہ تمہیں دنیا سے اٹھا لیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تو اگر ہم تمہیں لے جائیں تو ان سے ہم ضرور بدلہ لیں گے

احمد علی Ahmed Ali

پس اگر ہم آپ کو (دنیا سے) اٹھالیں تو بھی ہم ان سے بدلہ لیں گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

پس اگر ہم تجھے یہاں سے لے جائیں (١) تو بھی ہم ان سے بدلہ لینے والے ہیں (٢)۔

٤١۔١ یعنی تجھے موت آجائے، قبل اس کے کہ ان پر عذاب آئے، یا تجھے مکے سے نکال لے جائیں۔
٤١۔٢ دنیا میں اگر ہماری مشیت طلب کرنے والی ہوئی، بصورت دیگر عذاب آخروی سے تو وہ کسی صورت نہیں بچ سکتے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اگر ہم تم کو (وفات دے کر) اٹھا لیں تو ان لوگوں سے تو ہم انتقام لے کر رہیں گے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

پس اگر ہم تجھے یہاں سے لے بھی جائیں تو بھی ہم ان سے بدلہ لینے والے ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

پس اگر ہم آپ کو (دنیا سے) اٹھائیں تو پھر بھی ہم ان لوگوں سے بدلہ لینے والے ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

پھر ہم یا تو آپ کو دنیا سے اٹھالیں گے تو ہمیں تو ان سے بہرحال بدلہ لینا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پس اگر ہم آپ کو (دنیا سے) لے جائیں تو تب بھی ہم اِن سے بدلہ لینے والے ہیں،