Skip to main content

فَاَهْلَـكْنَاۤ اَشَدَّ مِنْهُمْ بَطْشًا وَّمَضٰى مَثَلُ الْاَوَّلِيْنَ

Then We destroyed
فَأَهْلَكْنَآ
تو ہلاک کردیا ہم نے
stronger
أَشَدَّ
سب سے طاقتور کو
than them
مِنْهُم
ان میں سے
(in) power
بَطْشًا
پکڑ میں
and has passed
وَمَضَىٰ
اور گزر چکی
(the) example
مَثَلُ
مثال
(of) the former (people)
ٱلْأَوَّلِينَ
پہلوں کی

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

پھر جو لوگ اِن سے بدرجہا زیادہ طاقتور تھے اُنہیں ہم نے ہلاک کر دیا، پچھلی قوموں کی مثالیں گزر چکی ہیں

English Sahih:

And We destroyed greater than them in [striking] power, and the example of the former peoples has preceded.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

پھر جو لوگ اِن سے بدرجہا زیادہ طاقتور تھے اُنہیں ہم نے ہلاک کر دیا، پچھلی قوموں کی مثالیں گزر چکی ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تو ہم نے وہ ہلاک کردیے جو ان سے بھی پکڑ میں سخت تھے اور اگلوں کا حال گزر چکا ہے،

احمد علی Ahmed Ali

پھر ہم نے ان میں بڑے زور والوں کو ہلاک کر دیا او رپہلوں کی مثال گزرچکی ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

پس ہم نے ان سے زیادہ زورآوروں (١) کو تباہ کر ڈالا اور اگلوں کی مثال گزر چکی ہے۔

٨۔١ یعنی اہل مکہ سے زیادہ زور آور تھے جیسے دوسرے مقام پر فرمایا (ۭكَانُوْٓا اَكْثَرَ مِنْهُمْ وَاَشَدَّ قُوَّةً) 40۔غافر;82) ' وہ ان سے تعداد اور قوت میں کہیں زیادہ تھے ۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

تو جو ان میں سخت زور والے تھے ان کو ہم نے ہلاک کردیا اور اگلے لوگوں کی حالت گزر گئی

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

پس ہم نے ان سے زیاده زور آوروں کو تباه کر ڈاﻻ اور اگلوں کی مثال گزر چکی ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

پھر ہم نے ان لوگوں کو ہلاک کر دیا جو ان (موجودہ منکرین) سے زیادہ طاقتور تھے اور پہلے لوگوں کی مثال (حالت) گزر چکی ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

تو ہم نے ان سے زیادہ زبردست لوگوں کو تباہ و برباد کردیا اور یہ مثال جاری ہوگئی

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور ہم نے اِن (کفّارِ مکہ) سے زیادہ زور آور لوگوں کو ہلاک کر دیا اور اگلے لوگوں کا حال (کئی جگہ پہلے) گزر چکا،