سو آپ اُس دن کا انتظار کریں جب آسمان واضح دھواں ظاہر کر دے گا،
English Sahih:
Then watch for the Day when the sky will bring a visible smoke
1 Abul A'ala Maududi
اچھا انتظار کرو اُس دن کا جب آسمان صریح دھواں لیے ہوئے آئے گا
2 Ahmed Raza Khan
تو تم اس دن کے منتظر رہو جب آسمان ایک ظاہر دھواں لائے گا،
3 Ahmed Ali
سو اس دن کا انتظار کیجیئے کہ آسمان دھواں ظاہر لائے
4 Ahsanul Bayan
آپ اس دن کے منتظر رہیں جب کہ آسمان ظاہر دھواں لائے گا (١)
١٠۔١ یہ کافروں کے لئے تہدید ہے کہ اچھا آپ اس دن کا انتظار فرمائیں جب آسمان پر دھوئیں کا ظہور ہوگا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
تو اس دن کا انتظار کرو کہ آسمان سے صریح دھواں نکلے گا
6 Muhammad Junagarhi
آپ اس دن کے منتظر رہیں جب کہ آسمان ﻇاہر دھواں ﻻئے گا
7 Muhammad Hussain Najafi
آپ اس دن کا انتظار کریں جب آسمان ایک کھلے ہوئے دھویں کے ساتھ آئے گا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
لہٰذا آپ اس دن کا انتظار کیجئے جب آسمان واضح قسم کا دھواں لے کر آجائے گا
9 Tafsir Jalalayn
تو اس دن کا انتظار کرو کہ آسمان سے صریح دھواں نکلے گا
10 Tafsir as-Saadi
﴿ فَارْتَقِبْ﴾ یعنی ان پر عذاب نازل ہونے کا انتظار کیجیے، یہ عذاب بہت قریب ہے اور اس کا وقت آ پہنچا ہے ﴿يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُّبِينٍ يَغْشَى النَّاسَ﴾ ” جس دن آسمان صریح دھواں لائے گا جو لوگوں پر چھا جائے گا۔“ یہ دھواں سب کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا اور ان سے کہا جائے گا۔
11 Mufti Taqi Usmani
lehaza uss din ka intizar kero jab aasman aik wazeh dhuwan ley ker namoodaar hoga .