Skip to main content

يَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْـرٰىۚ اِنَّا مُنْتَقِمُوْنَ

(The) Day
يَوْمَ
جس دن
We will seize
نَبْطِشُ
ہم پکڑیں گے
(with) the seizure
ٱلْبَطْشَةَ
پکڑ
the greatest
ٱلْكُبْرَىٰٓ
بڑی
indeed We
إِنَّا
بیشک ہم
(will) take retribution
مُنتَقِمُونَ
انتقام لینے والے ہیں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

جس روز ہم بڑی ضرب لگائیں گے وہ دن ہوگا جب ہم تم سے انتقام لیں گے

English Sahih:

The Day We will strike with the greatest assault, indeed, We will take retribution.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

جس روز ہم بڑی ضرب لگائیں گے وہ دن ہوگا جب ہم تم سے انتقام لیں گے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

جس دن ہم سب سے بڑی پکڑ پکڑیں گے بیشک ہم بدلہ لینے والے ہیں،

احمد علی Ahmed Ali

جس دن ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے بے شک ہم بدلہ لینے والے ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

جس دن ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے (١) بالیقین ہم بدلہ لینے والے ہیں۔

١٦۔١ اس سے مراد جنگ بدر کی گرفت ہے، جس میں ستر کافر مارے گئے اور ستر قیدی بنا لئے گئے۔ دوسری تفسیر کی رو سے یہ سخت گرفت قیامت والے دن ہوگی۔ امام شوکانی فرماتے ہیں کہ یہ اس گرفت خاص کا ذکر ہے جو جنگ بدر میں ہوئی، کیونکہ قریش کے سیاق میں ہی اس کا ذکر ہے، اگرچہ قیامت والے دن بھی اللہ تعالٰی سخت گرفت فرمائے گا تاہم وہ گرفت عام ہوگی، ہر نافرمان اس میں شامل ہوگا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

جس دن ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے تو بےشک انتقام لے کر چھوڑیں گے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

جس دن ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے، بالیقین ہم بدلہ لینے والے ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

جس دن ہم سخت پکڑ پکڑیں گے اس دن ہم پورا بدلہ لیں گے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

ایک دن آئے گا جب ہم سخت قسم کی گرفت کریں گے کہ ہم یقینا بدلہ لینے والے بھی ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

جس دن ہم بڑی سخت گرفت کریں گے تو (اس دن) ہم یقیناً انتقام لے ہی لیں گے،