Skip to main content

يَدْعُوْنَ فِيْهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ اٰمِنِيْنَۙ

They will call
يَدْعُونَ
وہ طلب کریں گے
therein
فِيهَا
اس میں
for every kind
بِكُلِّ
ہر قسم کے
(of) fruit
فَٰكِهَةٍ
پھل
secure
ءَامِنِينَ
امن سے رہنے والے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

وہاں وہ اطمینان سے ہر طرح کی لذیذ چیزیں طلب کریں گے

English Sahih:

They will call therein for every [kind of] fruit – safe and secure.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

وہاں وہ اطمینان سے ہر طرح کی لذیذ چیزیں طلب کریں گے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اس میں ہر قسم کا میوہ مانگیں گے امن و امان سے

احمد علی Ahmed Ali

وہ اس میں ہر قسم کا میوہ امن و اطمینان سے طلب کریں گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

دل جمعی کے ساتھ وہاں ہر طرح کے میووں کی فرمائشیں کرتے ہونگے (١)

٥٥۔١ آمِنِیْنَ (بے خوفی کے ساتھ) کا مطلب ان کے ختم ہونے کا اندیشہ ہوگا نہ کے کھانے سے بیماری وغیرہ کا خوف یا موت، تھکاوٹ اور شیطان کا کوئی خوف نہیں ہوگا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

وہاں خاطر جمع سے ہر قسم کے میوے منگوائیں گے (اور کھائیں گے)

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

دل جمعی کے ساتھ وہاں ہر طرح کے میوؤں کی فرمائشیں کرتے ہوں گے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

وہ اس میں بڑے امن و سکون کے ساتھ ہر قِسم کے میوے طلب کریں گے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

وہ وہاں ہر قسم کے میوے سکون کے ساتھ طلب کریں گے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

وہاں (بیٹھے) اطمینان سے ہر طرح کے پھل اور میوے طلب کرتے ہوں گے،