اور آسمانوں اور زمین میں ساری کبریائی (یعنی بڑائی) اسی کے لئے ہے اور وہی بڑا غالب بڑی حکمت والا ہے،
English Sahih:
And to Him belongs [all] grandeur within the heavens and the earth, and He is the Exalted in Might, the Wise.
1 Abul A'ala Maududi
زمین اور آسمانوں میں بڑائی اُسی کے لیے ہے اور وہی زبردست اور دانا ہے
2 Ahmed Raza Khan
اور اسی کے لیے بڑائی ہے آسمانوں اور زمین میں، اور وہی عزت و حکمت والا ہے،
3 Ahmed Ali
اور آسمانوں اور زمین میں اسی کی عزت ہے اور وہی زبردست حکمت والا ہے
4 Ahsanul Bayan
تمام (بزرگی اور) بڑائی آسمانوں اور زمین میں اسی کی (١) ہے اور وہی غالب اور حکمت والا ہے۔
٣٧۔١ جیسے حدیث قدسی میں اللہ تعالٰی فرماتا ہے اَلْعَظَمَۃُ اِذَارِیْ وَالْکِبْریاءُ رِدَائیْ فَمَنْ نَازَعَنِیْ وَاحِدًا مِنْھُمَا اَسْکَنْتُہُ نَارِیْ(صحیح مسلم)
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور آسمانوں اور زمین میں اُسی کے لئے بڑائی ہے۔ اور وہ غالب اور دانا ہے
6 Muhammad Junagarhi
تمام (بزرگی اور) بڑائی آسمانوں اور زمین میں اسی کی ہے اور وہی غالب اور حکمت واﻻ ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
اسی کیلئے کِبریائی ہے اور وہ بڑا غالب (اور) بڑی حکمت والا ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اسی کے لئے آسمان و زمین میں بزرگی اور کبریائی ہے اور وہی صاحبِ عزّت اور حکمت والا ہے
9 Tafsir Jalalayn
اور آسمانوں اور زمین میں اسی کے لئے بڑائی ہے اور وہ غالب اور دانا ہے
10 Tafsir as-Saadi
﴿ لَهُ الْكِبْرِيَاءُ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ﴾ ” اور آسمانوں اور زمین میں اسی کے لئے بڑائی ہے۔“ یعنی وہی جلال، عظمت اور مجد کا مالک ہے۔ پس حمد میں صفات کمال کے ذریعے سے اللہ کی ثنا، اس کی محبت اور اس کا اکرام ہے اور کبریائی میں اس کی عظمت اور اس کا جلال ہے۔ عبادت دو ارکان پر مبنی ہے اللہ تعالیٰ کی محبت اور اس کے سامنے اظہار تدلل اور یہ دونوں چیزیں اللہ تعالیٰ کی حمد، اس کے جلال اور اس کی کبریائی کے علم سے پیدا ہوتی ہیں۔ ﴿ وَهُوَ الْعَزِيزُ ﴾ اور وہ ہر چیز پر غالب ہے ﴿ لْحَكِيمُ ﴾ ” حکمت والا ہے۔“ جس نے تمام اشیاء کو اپنے اپنے مقام پر رکھا ہے۔ اس نے جو چیز بھی مشروع کی وہ حکمت کے تحت مشروع کی ہے اور جو چیز بھی پیدا کی وہ فائدے اور منفعت کے لئے پیدا کی ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur tamam tarr barai ussi ko hasil hai , aasmano mein bhi , aur zameen mein bhi , aur wohi hai jiss ka iqtidar bhi kamil hai , jiss ki hikmat bhi kamil .