اور جب لوگ (قیامت کے دن) جمع کئے جائیں گے تو وہ (معبودانِ باطلہ) ان کے دشمن ہوں گے اور (اپنی برات کی خاطر) ان کی عبادت سے ہی منکر ہو جائیں گے،
English Sahih:
And when the people are gathered [that Day], they [who were invoked] will be enemies to them, and they will be deniers of their worship.
1 Abul A'ala Maududi
اور جب تمام انسان جمع کیے جائیں گے اُس وقت وہ اپنے پکارنے والوں کے دشمن اور ان کی عبادت کے منکر ہوں گے
2 Ahmed Raza Khan
اور جب لوگوں کا حشر ہوگا وہ ان کے دشمن ہوں گے اور ان سے منکر ہوجائیں گے
3 Ahmed Ali
او ر جب لوگ جمع کئےجائیں گے تو وہ ان کے دشمن ہو جائیں گے اور ان کی عبادت کے منکر ہوں گے
4 Ahsanul Bayan
اور جب لوگوں کو جمع کیا جائے گا تو یہ ان کے دشمن ہوجائیں گے اور ان کی پرستش سے صاف انکار کر جائیں گے۔ (۱)
٦ ۔۱ یہ مضمون قرآن کریم میں متعدد مقامات پر بیان کیا گیا ہے مثلا سورہ یونس سورہ مریم سورہ عنکبوت وغیر ھا من الایات دنیا میں ان معبودوں کی دو قسمیں ہیں ایک تو غیر ذی روح جمادات ونباتات اور مظاہر قدرت (سورج آگ) ہیں اللہ تعالٰی ان کو زندگی اور قوت گویائی عطا فرمائے گا اور یہ چیزیں بول کر بتلائیں گی کہ ہمیں قطعا اس بات کا علم نہیں ہے کہ یہ ہماری عبادت کرتے اور ہمیں تیری خدائی میں شریک گردانتے تھے بعض کہتے ہیں کہ زبان قال سے نہیں ہے زبان حال سے وہ اپنے جذبات کا اظہار کریں گی واللہ اعلم معبودوں کی دوسری قسم وہ ہے جو انبیاء علیہم السلام ملائکہ اور صالحین میں سے ہیں جیسے عیسی، حضرت عزیر علیہما السلام اور دیگر عباد اللہ الصالحین ہیں یہ اللہ کی بارگاہ میں اسی طرح کا جواب دیں گے جیسے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا جواب قرآن کریم میں منقول ہے علاوہ ازیں شیطان بھی انکار کریں گے جیسے قرآن میں ان کا قول نقل کیا گیا ہے۔ تبرأنا الیک ما کانوا ایانا یعبدون۔ القصص۔ ہم تیرے سامنے (اپنے عابدین سے) اظہار براءت کرتے ہیں یہ ہماری عبادت نہیں کرتے تھے
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور جب لوگ جمع کئے جائیں گے تو وہ ان کے دشمن ہوں گے اور ان کی پرستش سے انکار کریں گے
6 Muhammad Junagarhi
اور جب لوگوں کو جمع کیا جائے گا تو یہ ان کے دشمن ہو جائیں گے اور ان کی پرستش سے صاف انکار کر جائیں گے
7 Muhammad Hussain Najafi
اور جب سب لوگ جمع کئے جائیں گے تو وہ (معبود) ان کے دشمن ہوں گے اور ان کی عبادت کا انکار کریں گے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور جب سارے لوگ قیامت میں محشور ہوں گے تو یہ معبود ان کے دشمن ہوجائیں گے اور ان کی عبادت کا انکار کرنے لگیں گے
9 Tafsir Jalalayn
اور جب لوگ جمع کئے جائیں گے تو وہ انکے دشمن ہوں گے اور انکی پرستش سے انکار کریں گے واذا حشر الناس کانوا لھم اعداء مطلب یہ ہے کہ قیامت کے دن اصنام، عابدین اصنام کے دشمن ہوجائیں گے اور بعض حضرات نے کانوا کی ضمیر کو عابدین کی طرف لوٹایا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ کے قول واللہ ربنا مکنا مشرکین میں ہے، مگر اول راجح ہے، غرضیکہ روز قیامت عابدین و معبودین ایک دوسرے پر لعنت ملامت کریں گے، یہ لعنت ملامت اور اظہار بیزاری یا تو حقیقتاً ہوگی کہ اللہ تعالیٰ اصنام حجرہیہ وغیرہ میں حیات پیدا فرما دیں گے اور بعض حضرات نے لسان حال سے لعنت ملامت اور اظہار برأت مراد لا ہے، رہے ملائکہ اور مسیح (علیہ السلام) و عزیز (علیہ السلام) تو لسان مقال سے اظہار بیزاری کریں گے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا تبر انا الیک ماکانوا ایانا یعبدون (فتح القدیر)
10 Tafsir as-Saadi
﴿ وَإِذَا حُشِرَ النَّاسُ كَانُوا لَهُمْ أَعْدَاءً ﴾ ” اور جب لوگ جمع کیے جائیں گے تو وہ ان کے دشمن ہوں گے۔“ وہ ایک دوسرے پر لعنت بھجیں گے اور ایک دوسرے سے بیزاری کا اظہار کریں گے﴿ وَكَانُوا بِعِبَادَتِهِمْ كَافِرِينَ ﴾ ” اور وہ ان کی عبادت کا انکار کردیں گے۔ “
11 Mufti Taqi Usmani
aur jab logon ko mehshar mein jama kiya jaye ga to woh inn kay dushman ban jayen gay , aur inn ki ibadat hi say munkir hon gay .