اور (بالآخر) انہیں جنت میں داخل فرما دے گا جس کی اس نے (پہلے ہی سے) انہیں خوب پہچان کرا دی ہے،
English Sahih:
And admit them to Paradise, which He has made known to them.
1 Abul A'ala Maududi
اور ان کو اس جنت میں داخل کرے گا جس سے وہ ان کو واقف کرا چکا ہے
2 Ahmed Raza Khan
اور انہیں جنت میں لے جائے گا انہیں اس کی پہچان کرادی ہے
3 Ahmed Ali
اور انہیں بہشت میں داخل کرے گا جس کی حقیقت انہیں بتا دی ہے
4 Ahsanul Bayan
اور انہیں اس جنت میں لے جائے گا جس سے انہیں شناسا کر دیا ہے (١)
٦۔١ یعنی جسے وہ بغیر راہنمائی کے پہچان لیں گے اور جب وہ جنت میں داخل ہونگے تو از خود ہی اپنے اپنے گھروں میں جا داخل ہونگے۔ اس کی تائید ایک حدیث سے بھی ہوتی ہے جس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ' قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، ایک جنتی کو اپنے جنت والے گھر کے راستوں کا اس سے زیادہ علم ہوگا جتنا دنیا میں اسے اپنے گھر کا تھا (صحیح بخاری)
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور ان کو بہشت میں جس سے انہیں شناسا کر رکھا ہے داخل کرے گا
6 Muhammad Junagarhi
اور انہیں اس جنت میں لے جائے گا جس سے انہیں شناسا کر دیا ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
اور ان کو بہشت میں داخل کرے گا جس کا وہ ان سے تعارف کرا چکا ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
وہ انہیں اس جنّت میں داخل کرے گا جو انہیں پہلے سے پہنچوا چکا ہے
9 Tafsir Jalalayn
اور ان کو بہشت میں جس سے ان کو شناسا کر رکھا ہے داخل کرے گا
10 Tafsir as-Saadi
﴿ وَيُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ عَرَّفَهَا لَهُمْ ﴾ اور انہیں اس جنت میں داخل کرے گا جس سے انہیں شناسا کردیا ہے۔ یعنی اولاً ان کے سامنے جنت کے اوصاف اور اس جنت تک پہنچنے کے اعمال بیان کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں اس کا شوق پیدا کرکے اس سے متعارف اور واقف کرایا اور ان جملہ اعمال میں اللہ کے راستے میں شہادت بھی شامل ہے اور اللہ تعالیٰ نے ان اعمال کو بجا لانے کی توفیق عطا کی اور ان میں رغبت پیدا کی۔ پھر جب وہ جنت میں داخل ہوں گے تو اللہ تعالیٰ ان کو ان کی منازل، ان کے اندر موجود نعمتوں اور ہر قسم کے تکدر سے پاک زندگی سے متعارف کرائے گا۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur unhen jannat mein dakhil keray ga jiss ki unhen khoob pehchan keradi hogi .