Skip to main content

قَالَ عِيْسَى ابْنُ مَرْيَمَ اللّٰهُمَّ رَبَّنَاۤ اَنْزِلْ عَلَيْنَا مَاۤٮِٕدَةً مِّنَ السَّمَاۤءِ تَكُوْنُ لَـنَا عِيْدًا لِّاَوَّلِنَا وَاٰخِرِنَا وَاٰيَةً مِّنْكَۚ وَارْزُقْنَا وَاَنْتَ خَيْرُ الرّٰزِقِيْنَ

qāla
قَالَ
Said
کہا
ʿīsā
عِيسَى
Isa
عیسیٰ
ub'nu
ٱبْنُ
son
ابن
maryama
مَرْيَمَ
(of) Maryam
مریم نے
l-lahuma
ٱللَّهُمَّ
"O Allah
اے اللہ
rabbanā
رَبَّنَآ
our Lord
اے ہمارے رب
anzil
أَنزِلْ
send down
اتار
ʿalaynā
عَلَيْنَا
to us
ہم پر
māidatan
مَآئِدَةً
a table spread
ایک خوان
mina
مِّنَ
from
سے
l-samāi
ٱلسَّمَآءِ
the heaven
آسمان
takūnu
تَكُونُ
to be
ہوجائے
lanā
لَنَا
for us
ہمارے لیے
ʿīdan
عِيدًا
a festival
عید۔ خوشی کا دن
li-awwalinā
لِّأَوَّلِنَا
for first of us
ہمارے اگلوں کے لیے
waākhirinā
وَءَاخِرِنَا
and last of us
اور ہمارے پچھلوں کے لیے
waāyatan
وَءَايَةً
and a sign
اور ایک نشانی
minka
مِّنكَۖ
from You
تیری طرف سے
wa-ur'zuq'nā
وَٱرْزُقْنَا
And provide us
اور رزق دے ہم کو
wa-anta
وَأَنتَ
and You
اور تو
khayru
خَيْرُ
(are) best
بہترین
l-rāziqīna
ٱلرَّٰزِقِينَ
(of) the providers
رزق دینے والا ہے

طاہر القادری:

عیسٰی ابن مریم (علیہ السلام) نے عرض کیا: اے اﷲ! اے ہمارے رب! ہم پر آسمان سے خوانِ (نعمت) نازل فرما دے کہ (اس کے اترنے کا دن) ہمارے لئے عید ہوجائے ہمار ے اگلوں کے لئے (بھی) اور ہمارے پچھلوں کے لئے (بھی) اور (وہ خوان) تیری طرف سے نشانی ہو، اور ہمیں رزق عطا کر اور تو سب سے بہتر رزق دینے والا ہے،

English Sahih:

Said Jesus, the son of Mary, "O Allah, our Lord, send down to us a table [spread with food] from the heaven to be for us a festival for the first of us and the last of us and a sign from You. And provide for us, and You are the best of providers."

1 Abul A'ala Maududi

اس پر عیسیٰ ابن مریم نے دعا کی "خدایا! ہمارے رب! ہم پر آسمان سے ایک خوان نازل کر جو ہمارے لیے اور ہمارے اگلوں پچھلوں کے لیے خوشی کا موقع قرار پائے اور تیری طرف سے ایک نشانی ہو، ہم کو رزق دے اور تو بہترین رازق ہے"