Skip to main content

يَّهْدِىْ بِهِ اللّٰهُ مَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَهٗ سُبُلَ السَّلٰمِ وَيُخْرِجُهُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ بِاِذْنِهٖ وَيَهْدِيْهِمْ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ

Guides
يَهْدِى
ہدایت دیتا ہے
with it
بِهِ
ساتھ اس کے
Allah
ٱللَّهُ
اللہ
(those) who
مَنِ
جو
seek
ٱتَّبَعَ
پیروی کرے
His pleasure
رِضْوَٰنَهُۥ
اس کی رضا مندی کی
(to the) ways
سُبُلَ
راستوں کی (طرف)
(of) the peace
ٱلسَّلَٰمِ
سلامتی کے
and brings them out
وَيُخْرِجُهُم
اور نکالتا ہے ان کو
from
مِّنَ
سے
the darknessess
ٱلظُّلُمَٰتِ
اندھیروں سے
to
إِلَى
طرف
the light
ٱلنُّورِ
روشنی کی
by His permission
بِإِذْنِهِۦ
ساتھ اپنے اذن کے
and guides them
وَيَهْدِيهِمْ
اور ہدایت دیتا جو ان کو
to
إِلَىٰ
طرف
(the) way
صِرَٰطٍ
راستے کے
(the) straight
مُّسْتَقِيمٍ
سیدھے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

جس کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ اُن لوگوں کو جو اس کی رضا کے طالب ہیں سلامتی کے طریقے بتاتا ہے اور اپنے اذن سے اُن کو اندھیروں سے نکال کر اجالے کی طرف لاتا ہے اور راہ راست کی طرف ان کی رہنمائی کرتا ہے

English Sahih:

By which Allah guides those who pursue His pleasure to the ways of peace and brings them out from darknesses into the light, by His permission, and guides them to a straight path.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

جس کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ اُن لوگوں کو جو اس کی رضا کے طالب ہیں سلامتی کے طریقے بتاتا ہے اور اپنے اذن سے اُن کو اندھیروں سے نکال کر اجالے کی طرف لاتا ہے اور راہ راست کی طرف ان کی رہنمائی کرتا ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اللہ اس سے ہدایت دیتا ہے اسے جو اللہ کی مرضی پر چلا سلامتی کے ساتھ اور انہیں اندھیریوں سے روشنی کی طرف لے جاتا ہے اپنے حکم سے اور انہیں سیدھی راہ دکھاتا ہے،

احمد علی Ahmed Ali

الله سلامتی کی راہیں دکھاتا ہے اسے جو اس کی رضا کا تابع ہو اور انہیں اپنے حکم سے اندھیروں سے روشنی کی طرف نکالتا ہے اور انہیں سیدھی راہ پر چلاتا ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

جس کے ذریعے سے اللہ تعالٰی انہیں جو رضائے رب کے درپے ہوں سلامتی کی راہ بتلاتا ہے اور اپنی توفیق سے اندھیروں سے نکال کر نور کی طرف لاتا ہے اور راہ راست کی طرف راہبری کرتا ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

جس سے خدا اپنی رضا پر چلنے والوں کو نجات کے رستے دکھاتا ہے اور اپنے حکم سے اندھیرے میں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جاتا اور ان کو سیدھے رستہ پر چلاتا ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

جس کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ انہیں جو رضائے رب کے درپے ہوں سلامتی کی راہیں بتلاتا ہے اور اپنی توفیق سے اندھیروں سے نکال کر نور کی طرف ﻻتا ہے اور راه راست کی طرف ان کی رہبری کرتا ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

جس کے ذریعہ سے خدا ان لوگوں کو سلامتی کے راستوں پر چلاتا ہے جو اس کی رضا کی اتباع و پیروی کرتے ہیں اور ان کو تاریکیوں (گمراہی) سے اپنے اذن و توفیق سے نور (ہدایت) کی طرف لاتا ہے اور انہیں سیدھے راستہ پر لگاتا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

جس کے ذریعہ خدا اپنی خوشنودی کا اتباع کرنے والوں کو سلامتی کے راستوں کی ہدایت کرتا ہے اور انہیں تاریکیوں سے نکال کر اپنے حکم سے نور کی طرف لے آتا ہے اور انہیں صراط مستقیم کی ہدایت کرتا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اﷲ اس کے ذریعے ان لوگوں کو جو اس کی رضا کے پیرو ہیں، سلامتی کی راہوں کی ہدایت فرماتا ہے اور انہیں اپنے حکم سے (کفر و جہالت کی) تاریکیوں سے نکال کر (ایمان و ہدایت کی) روشنی کی طرف لے جاتا ہے اور انہیں سیدھی راہ کی سمت ہدایت فرماتا ہے،