Skip to main content

يَسْـَٔـــلُوْنَكَ مَاذَاۤ اُحِلَّ لَهُمْۗ قُلْ اُحِلَّ لَـكُمُ الطَّيِّبٰتُ ۙ وَمَا عَلَّمْتُمْ مِّنَ الْجَـوَارِحِ مُكَلِّبِيْنَ تُعَلِّمُوْنَهُنَّ مِمَّا عَلَّمَكُمُ اللّٰهُ فَكُلُوْا مِمَّاۤ اَمْسَكْنَ عَلَيْكُمْ وَاذْكُرُوا اسْمَ اللّٰهِ عَلَيْهِۖ وَاتَّقُوا اللّٰهَ ۗ اِنَّ اللّٰهَ سَرِيْعُ الْحِسَابِ

yasalūnaka
يَسْـَٔلُونَكَ
They ask you
وہ سوال کرتے ہیں آپ سے
mādhā
مَاذَآ
what
کیا کچھ
uḥilla
أُحِلَّ
(is) made lawful
حلال کیا گیا
lahum
لَهُمْۖ
for them
ان کے لیے
qul
قُلْ
Say
کہہ دیجیے
uḥilla
أُحِلَّ
"Are made lawful
حلال کی گئیں
lakumu
لَكُمُ
for you
تمہارے لیے
l-ṭayibātu
ٱلطَّيِّبَٰتُۙ
the good things
جو پاکیزہ چیزیں ہیں
wamā
وَمَا
and what
اور جو
ʿallamtum
عَلَّمْتُم
you have taught
سکھایا تم نے
mina
مِّنَ
of
کو
l-jawāriḥi
ٱلْجَوَارِحِ
(your) hunting animals
شکاری جانوروں کو
mukallibīna
مُكَلِّبِينَ
ones who train animals to hunt
شکار کی تعلیم دینے والے
tuʿallimūnahunna
تُعَلِّمُونَهُنَّ
you teach them
تم سکھاتے ہو ان کو
mimmā
مِمَّا
of what
اس میں سے جو
ʿallamakumu
عَلَّمَكُمُ
has taught you
سکھایا تم کو
l-lahu
ٱللَّهُۖ
Allah
اللہ نے
fakulū
فَكُلُوا۟
So eat
تو کھاؤ
mimmā
مِمَّآ
of what
اس میں سے جو
amsakna
أَمْسَكْنَ
they catch
وہ روک رکھیں
ʿalaykum
عَلَيْكُمْ
for you
تم پر
wa-udh'kurū
وَٱذْكُرُوا۟
but mention
اور ذکر کرو
is'ma
ٱسْمَ
(the) name
نام
l-lahi
ٱللَّهِ
(of) Allah
اللہ کا
ʿalayhi
عَلَيْهِۖ
on it
اس پر
wa-ittaqū
وَٱتَّقُوا۟
and fear
اور ڈرو
l-laha
ٱللَّهَۚ
Allah
اللہ سے
inna
إِنَّ
Indeed
بیشک
l-laha
ٱللَّهَ
Allah
اللہ تعالیٰ
sarīʿu
سَرِيعُ
is swift
جلد لینے والا ہے
l-ḥisābi
ٱلْحِسَابِ
(in taking) account
حساب

طاہر القادری:

لوگ آپ سے سوال کرتے ہیں کہ ان کے لئے کیا چیزیں حلال کی گئی ہیں، آپ (ان سے) فرما دیں کہ تمہارے لئے پاک چیزیں حلال کر دی گئی ہیں اور وہ شکاری جانور جنہیں تم نے شکار پر دوڑاتے ہوئے یوں سدھار لیا ہے کہ تم انہیں (شکار کے وہ طریقے) سکھاتے ہو جو تمہیں اﷲ نے سکھائے ہیں، سو تم اس (شکار) میں سے (بھی) کھاؤ جو وہ (شکاری جانور) تمہارے لئے (مار کر) روک رکھیں اور (شکار پر چھوڑتے وقت) اس (شکاری جانور) پر اﷲ کا نام لیا کرو اور اﷲ سے ڈرتے رہو۔ بیشک اﷲ حساب میں جلدی فرمانے والا ہے،

English Sahih:

They ask you, [O Muhammad], what has been made lawful for them. Say, "Lawful for you are [all] good foods and [game caught by] what you have trained of hunting animals which you train as Allah has taught you. So eat of what they catch for you, and mention the name of Allah upon it, and fear Allah." Indeed, Allah is swift in account.

1 Abul A'ala Maududi

لوگ پوچھتے ہیں کہ ان کے لیے کیا حلال کیا گیا ہے، کہو تمہارے لیے ساری پاک چیزیں حلال کر دی گئی ہیں اور جن شکاری جانوروں کو تم نے سدھایا ہو جن کو خدا کے دیے ہوئے علم کی بنا پر تم شکار کی تعلیم دیا کرتے ہو وہ جس جانور کو تمہارے لیے پکڑ رکھیں اس کو بھی تم کھاسکتے ہو، البتہ اس پر اللہ کا نام لے لو اور اللہ کا قانون توڑنے سے ڈرو، اللہ کو حساب لیتے کچھ دیر نہیں لگتی