Skip to main content

رِّزْقًا لِّلْعِبَادِ ۙ وَاَحْيَيْنَا بِهٖ بَلْدَةً مَّيْـتًا ۗ كَذٰلِكَ الْخُـرُوْجُ

A provision
رِّزْقًا
رزق ہے
for the slaves
لِّلْعِبَادِۖ
بندوں کے لیے
and We give life
وَأَحْيَيْنَا
اور زندہ کیا ہم نے
therewith
بِهِۦ
ساتھ اس کے
(to) a land
بَلْدَةً
زمین کو
dead
مَّيْتًاۚ
مردہ
Thus
كَذَٰلِكَ
اسی طرح
(will be) the coming forth
ٱلْخُرُوجُ
نکلنا ہے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

یہ انتظام ہے بندوں کو رزق دینے کا اِس پانی سے ہم ایک مُردہ زمین کو زندگی بخش دیتے ہیں (مرے ہوئے انسانوں کا زمین سے) نکلنا بھی اِسی طرح ہو گا

English Sahih:

As provision for the servants, and We have given life thereby to a dead land. Thus is the emergence [i.e., resurrection].

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

یہ انتظام ہے بندوں کو رزق دینے کا اِس پانی سے ہم ایک مُردہ زمین کو زندگی بخش دیتے ہیں (مرے ہوئے انسانوں کا زمین سے) نکلنا بھی اِسی طرح ہو گا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

بندووں کی روزی کے لیے اور ہم نے اس سے مردہ شہر جِلایا یونہی قبروں سے تمہارا نکلنا ہے

احمد علی Ahmed Ali

بندوں کے لیے روزی اورہم نے اس سے ایک مردہ بستی کو زندہ کیا دوبارہ نکلنا اس طرح ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

بندوں کی روزی کے لئے اور ہم نے پانی سے مردہ شہر کو زندہ کر دیا۔ اسی طرح (قبروں سے) نکلنا (١)

١١۔١ یعنی جس طرح بارش سے مردہ زمین کو شاداب کر دیتے ہیں، اسی طرح قیامت والے دن ہم قبروں سے انسانوں کو زندہ کر کے نکال لیں گے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

(یہ سب کچھ) بندوں کو روزی دینے کے لئے (کیا ہے) اور اس (پانی) سے ہم نے شہر مردہ (یعنی زمین افتادہ) کو زندہ کیا۔ (بس) اسی طرح (قیامت کے روز) نکل پڑنا ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

بندوں کی روزی کے لئے اور ہم نے پانی سے مرده شہر کو زنده کر دیا۔ اسی طرح (قبروں سے) نکلنا ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

بندوں کی روزی کے لئے اور ہم اس مردہ زمین کو زندہ کرتے ہیں اسی طرح (مردوں کا) زمین سے نکلنا ہوگا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یہ سب ہمارے بندوں کے لئے رزق کا سامان ہے اور ہم نے اسی پانی سے اَمردہ زمینوں کو زندہ کیا ہے اور اسی طرح تمہیں بھی زمین سے نکالیں گے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

(یہ سب کچھ اپنے) بندوں کی روزی کے لئے (کیا) اور ہم نے اس (پانی) سے مُردہ زمین کو زندہ کیا، اسی طرح (تمہارا) قبروں سے نکلنا ہوگا،