Skip to main content

وَالنَّخْلَ بٰسِقٰتٍ لَّهَا طَلْـعٌ نَّضِيْدٌ ۙ

And the palms trees
وَٱلنَّخْلَ
اور کھجور کے درخت
tall -
بَاسِقَٰتٍ
بلند و بالا
for it
لَّهَا
ان کے لیے
(are) layers
طَلْعٌ
خوشے ہیں
arranged
نَّضِيدٌ
تہ بہ تہ

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور بلند و بالا کھجور کے درخت پیدا کر دیے جن پر پھلوں سے لدے ہوئے خوشے تہ بر تہ لگتے ہیں

English Sahih:

And lofty palm trees having fruit arranged in layers –

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور بلند و بالا کھجور کے درخت پیدا کر دیے جن پر پھلوں سے لدے ہوئے خوشے تہ بر تہ لگتے ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور کھجور کے لمبے درخت جن کا پکا گابھا،

احمد علی Ahmed Ali

او رلمبی لمبی کھجوریں جن کے خوشے تہہ بہ تہہ ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور کھجوروں کے بلند و بالا درخت جن کے خوشے تہ بہ تہ ہیں۔ (۱)

۱۰۔۱ باسقات کے معنی طوالاً شاھقات، بلند وبالا طلع کھجور کا وہ گدرا گدرا پھل، جو پہلے پہل نکلتا ہے۔ نضید کے معنی تہ بہ تہ۔ باغات میں کھجور کا پھل بھی آ جاتا ہے۔ لیکن اسے الگ سے بطور خاص ذکر کیا، جس سے کھجور کی وہ اہمیت واضح ہے جو اسے عرب میں حاصل ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور لمبی لمبی کھجوریں جن کا گابھا تہہ بہ تہہ ہوتا ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور کھجوروں کے بلند وباﻻ درخت جن کے خوشے تہ بہ تہ ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور کھجور کے بلند وبالا درخت جن میں تہہ بہ تہہ خوشے لگتے ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور لمبی لمبی کھجوریں اُگائی ہیں جن کے بور آپس میں گتھے ہوئے ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور لمبی لمبی کھجوریں جن کے خوشے تہ بہ تہ ہوتے ہیں،