Skip to main content

تَبْصِرَةً وَّذِكْرٰى لِكُلِّ عَبْدٍ مُّنِيْبٍ

Giving insight
تَبْصِرَةً
دکھانے کو۔ بصیرت پانے کے لیے
and a reminder
وَذِكْرَىٰ
اور نصیحت کو
for every
لِكُلِّ
واسطے ہر
slave
عَبْدٍ
بندے کے
who turns
مُّنِيبٍ
رجوع کرنے والے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

یہ ساری چیزیں آنکھیں کھولنے والی اور سبق دینے والی ہیں ہر اُس بندے کے لیے جو (حق کی طرف) رجوع کرنے والا ہو

English Sahih:

Giving insight and a reminder for every servant who turns [to Allah].

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

یہ ساری چیزیں آنکھیں کھولنے والی اور سبق دینے والی ہیں ہر اُس بندے کے لیے جو (حق کی طرف) رجوع کرنے والا ہو

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

سوجھ اور سمجھ ہر رجوع والے بندے کے لیے

احمد علی Ahmed Ali

ہر رجوع کرے والے بندے کے لیے بصیرت اور نصیحت ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

تاکہ ہر رجوع کرنے والے بندے کے لئے بینائی اور دانائی کا ذریعہ ہو۔ (۱)

٨۔١ یعنی آسمان و زمین کی تخلیق اور دیگر اشیا کا مشاہدہ اور ان کی معرفت ہر اس شخص کے لئے بصیرت و دانائی اور عبرت و نصیحت کا باعث ہے جو اللہ کی طرف رجوع کرنے والا ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

تاکہ رجوع لانے والے بندے ہدایت اور نصیحت حاصل کریں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

تاکہ ہر رجوع کرنے والے بندے کے لئے بینائی اور دانائی کا ذریعہ ہو

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

ہر اس بندے کی بصیرت اور یاددہانی کے لئے جو اپنے رب کی طرف رجوع کرنے والا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یہ خدا کی طرف رجوع کرنے والے ہر بندہ کے لئے سامان نصیحت اور وجہ بصیرت ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

(یہ سب) بصیرت اور نصیحت (کاسامان) ہے ہر اس بندے کے لئے جو (اﷲ کی طرف) رجوع کرنے والا ہے،