اور اُن کے اموال میں سائل اور محروم (سب حاجت مندوں) کا حق مقرر تھا،
English Sahih:
And from their properties was [given] the right of the [needy] petitioner and the deprived.
1 Abul A'ala Maududi
اور اُن کے مالوں میں حق تھا سائل اور محروم کے لیے
2 Ahmed Raza Khan
اور ان کے مالوں میں حق تھا منگتا اور بے نصیب کا
3 Ahmed Ali
اور ان کے مالوں میں سوال کرنے والے اور محتاج کا حق ہوتا تھا
4 Ahsanul Bayan
اور ان کے مال میں مانگنے والوں اور سوال سے بچنے والوں کا حق تھا (١)
١٩۔١ محروم سے مراد، وہ ضرورت مند ہے جو سوال سے اجتناب کرتا ہے۔ چنانچہ مستحق ہونے کے باوجودلوگ اسے نہیں دیتے۔ یا وہ شخص ہے جس کا سب کچھ، آفت ارضی و سماوی میں، تباہ ہو جائے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور ان کے مال میں مانگنے والے اور نہ مانگنے والے (دونوں) کا حق ہوتا تھا
6 Muhammad Junagarhi
اور ان کے مال میں مانگنے والوں کا اور سوال سے بچنے والوں کا حق تھا
7 Muhammad Hussain Najafi
اور ان کے مالوں میں سے سوال کرنے والے اور سوال نہ کرنے والے محتاج سب کا حصہ تھا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور ان کے اموال میں مانگنے والے اور نہ مانگنے والے محروم افراد کے لئے ایک حق تھا
9 Tafsir Jalalayn
اور ان کے مال میں مانگنے والے اور نہ مانگنے والے (دونوں) کا حق ہوتا تھا وفی اموالھم حق للسائل و المحروم محروم سے مراد وہ ضرورت مند ہے جو سوال سے اجتناب کرتا ہے، چناچہ مستحق ہونے کے باوجود لوگ اسے نہیں دیتے، یہ قتادہ اور زہری کی رائے ہے (شوکانی) یا وہ شخص مراد ہے جس کا آفت ارضی و سماوی سے سب کچھ تباہ ہوجائے، یہ زید بن اسلم سے منقول ہے (فتح القدیر شوکانی) حسن اور محمد ابن الحنفیہ نے کہا ہے کہ محروم وہ شخص ہے کہ جو مال غنیمت اور مال فئی سے محروم رہے اس کے علاوہ بھی اور بہت سے اقوال ہیں۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ﴾ ان کے اموال میں حق واجب اور حق مستحب ہے ﴿لِّلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ﴾ یعنی ان محتاجوں کے لئے جو لوگوں سے سوال کرتے ہیں اور ان محتاجوں کے لئے جو لوگوں سے سوال نہیں کرتے۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur unn kay maal o dolat mein saeelon aur mehroom logon ka ( ba-qaeeda ) haq hota tha .