Skip to main content

فَاَقْبَلَتِ امْرَاَتُهٗ فِىْ صَرَّةٍ فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَقَالَتْ عَجُوْزٌ عَقِيْمٌ

Then came forward
فَأَقْبَلَتِ
تو آگے بڑھی
his wife
ٱمْرَأَتُهُۥ
اس کی بیوی
with
فِى
میں
a loud voice
صَرَّةٍ
حیرت (میں)
and struck
فَصَكَّتْ
تو ہاتھ مارا
her face
وَجْهَهَا
اپنے چہرے پر
and she said
وَقَالَتْ
اور کہنے لگی
"An old woman
عَجُوزٌ
بڑھیا
barren!"
عَقِيمٌ
بانجھ

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

یہ سن کر اُس کی بیوی چیختی ہوئی آگے بڑھی اور اس نے اپنا منہ پیٹ لیا اور کہنے لگی، "بوڑھی، بانجھ!"

English Sahih:

And his wife approached with a cry [of alarm] and struck her face and said, "[I am] a barren old woman!"

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

یہ سن کر اُس کی بیوی چیختی ہوئی آگے بڑھی اور اس نے اپنا منہ پیٹ لیا اور کہنے لگی، "بوڑھی، بانجھ!"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اس پر اس کی بی بی چلاتی آئی پھر اپنا ماتھا ٹھونکا اور بولی کیا بڑھیا بانجھ

احمد علی Ahmed Ali

پھر ان کی بیوی شور مچاتی ہوئی آگے بڑھی اور اپنا ماتھا پیٹ کر کہنے لگی کیا بڑھیا بانجھ جنے گی

أحسن البيان Ahsanul Bayan

پس ان کی بیوی آگے بڑھی اور حیرت (۱) میں آکر اپنے منہ پر مار کر کہا کہ میں تو بڑھیا ہوں اور ساتھ ہی بانجھ۔

۲۹۔۱ صرۃ کے دوسرے معنی ہیں چیخ و پکار، یعنی چیختے ہوئے کہا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

تو ابراہیمؑ کی بیوی چلاّتی آئی اور اپنا منہ پیٹ کر کہنے لگی کہ (اے ہے ایک تو) بڑھیا اور (دوسرے) بانجھ

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

پس ان کی بیوی آگے بڑھی اور حیرت میں آکر اپنے منھ پر ہاتھ مار کر کہا کہ میں تو بوڑھیا ہوں اور ساتھ ہی بانجھ

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

پس آپ(ع) کی بیوی (سارہ) چیختی ہوئی آئی اور اس نے اپنا منہ پیٹ لیا اور کہا بوڑھی، بانجھ؟ (بچہ کس طرح ہوگا؟)

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یہ سن کر ان کی زوجہ شور مچاتی ہوئی آئیں اور انہوں نے منہ پیٹ لیا کہ میں بڑھیا بانجھ (یہ کیا بات ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پھر اُن کی بیوی (سارہ) حیرت و حسرت کی آواز نکالتے ہوئے متوجہ ہوئیں اور تعجّب سے اپنے ماتھے پر ہاتھ مارا اور کہنے لگی: (کیا) بوڑھیا بانجھ عورت (بچہ جنے گی؟)،