اور (قومِ) عاد (کی ہلاکت) میں بھی (نشانی) ہے جبکہ ہم نے اُن پر بے خیر و برکت ہوا بھیجی،
English Sahih:
And in Aad [was a sign], when We sent against them the barren wind.
1 Abul A'ala Maududi
اور (تمہارے لیے نشانی ہے) عاد میں، جبکہ ہم نے ان پر ایک ایسی بے خیر ہوا بھیج دی
2 Ahmed Raza Khan
اور عاد میں جب ہم نے ان پر خشک آندھی بھیجی
3 Ahmed Ali
اور قوم عاد میں بھی (عبرت ہے) جب ہم نے ان پر سخت آندھی بھیجی
4 Ahsanul Bayan
اسی طرح عادیوں میں (١) بھی (ہماری طرف سے تنبیہ ہے) جب کہ ہم نے ان پر خیر و برکت سے (۲) خالی آندھی بھیجی۔
٤١۔١ای ترکنا فی قصۃ عاد آیۃ عاد کے قصے میں بھی ہم نے نشانی چھوڑی۔ ٤١۔٢ الریح العقیم (بانجھ ہوا) جس میں خیر و برکت نہیں تھی، وہ ہوا درختوں کو ثمر آور کرنے والی تھی نہ بارش کی پیامبر، بلکہ صرف ہلاکت اور عذاب کی ہوا تھی۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور عاد (کی قوم کے حال) میں بھی (نشانی ہے) جب ہم نے ان پر نامبارک ہوا چلائی
6 Muhammad Junagarhi
اسی طرح عادیوں میں بھی (ہماری طرف سے تنبیہ ہے) جب کہ ہم نے ان پر خیر وبرکت سے خالی آندھی بھیجی
7 Muhammad Hussain Najafi
اور قبیلۂ عاد (کی داستان) میں بھی (نشانی موجود ہے) جبکہ ہم نے ان پر ایک ایسی بےبرکت ہوا بھیجی۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور قوم عاد میں بھی ایک نشانی ہے جب ہم نے ان کی طرف بانجھ ہوا کو چلا دیا
9 Tafsir Jalalayn
اور عاد (کی قوم کے حال) میں بھی (نشانی ہے) جب ہم نے ان پر نامبارک ہوا چلائی
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَفِیْ عَادٍ﴾ ’’اور عاد میں بھی۔،، نشان عبرت ہے جو ایک معروف قبیلہ تھا ﴿ اِذْ اَرْسَلْنَا عَلَیْہِمُ الرِّیْحَ الْعَقِیْمَ﴾ جب انہوں نے اپنے نبی ہود علیہ السلام کو جھٹلایا تو ہم نے ان پر نامبارک ہوا بھیجی جو خیر سے خالی تھی۔
11 Mufti Taqi Usmani
neez qoam-e-aad mein ( bhi hum ney aesi hi nishani chorri thi ) jab hum ney unn per aik aesi aandhi bheji jo her behtari say baanjh di ,