قَالُـوْۤا اِنَّا كُـنَّا قَبْلُ فِىْۤ اَهْلِنَا مُشْفِقِيْنَ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
یہ کہیں گے کہ ہم پہلے اپنے گھر والوں میں ڈرتے ہوئے زندگی بسر کرتے تھے
English Sahih:
They will say, "Indeed, we were previously among our people fearful [of displeasing Allah].
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
یہ کہیں گے کہ ہم پہلے اپنے گھر والوں میں ڈرتے ہوئے زندگی بسر کرتے تھے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
بولے بیشک ہم اس سے پہلے اپنے گھروں میں سہمے ہوئے تھے
احمد علی Ahmed Ali
کہیں گے ہم تو اس سے پہلے اپنے گھروں میں ڈرا کرتے تھے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
کہیں گے کہ اس سے پہلے ہم اپنے گھر والوں کے درمیان بہت ڈرا کرتے تھے (١)
٢٦۔١ یعنی اللہ کے عذاب سے۔ اس لئے اس عذاب سے بچنے کا اہتمام بھی کرتے رہے، اس لئے کہ انسان کو جس چیز کا ڈر ہوتا ہے، اس سے بچنے کے لئے وہ تگ و دو کرتا ہے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
کہیں گے کہ اس سے پہلے ہم اپنے گھر میں (خدا سے) ڈرتے رہتے تھے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
کہیں گے کہ اس سے پہلے ہم اپنے گھر والوں کے درمیان بہت ڈرا کرتے تھے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
وہ کہیں گے کہ ہم اس سے پہلے اپنے گھر بار میں (اپنے انجام سے) ڈرتے رہتے تھے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
کہیں گے کہ ہم تو اپنے گھر میں خدا سے بہت ڈرتے تھے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
وہ کہیں گے: بیشک ہم اس سے پہلے اپنے گھروں میں (عذابِ الٰہی سے) ڈرتے رہتے تھے،