Skip to main content

فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَيْنَا وَوَقٰٮنَا عَذَابَ السَّمُوْمِ

But Allah conferred favor
فَمَنَّ
پس احسان کیا
But Allah conferred favor
ٱللَّهُ
اللہ نے
upon us
عَلَيْنَا
ہم پر
and protected us
وَوَقَىٰنَا
اور بچا لیا ہم کو
(from the) punishment
عَذَابَ
عذاب سے
(of) the Scorching Fire
ٱلسَّمُومِ
لُو کے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

آخر کار اللہ نے ہم پر فضل فرمایا اور ہمیں جھلسا دینے والی ہوا کے عذاب سے بچا لیا

English Sahih:

So Allah conferred favor upon us and protected us from the punishment of the Scorching Fire.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

آخر کار اللہ نے ہم پر فضل فرمایا اور ہمیں جھلسا دینے والی ہوا کے عذاب سے بچا لیا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تو اللہ نے ہم پر احسان کیا اور ہمیں لُو کے عذاب سے بچالیا

احمد علی Ahmed Ali

پس الله نے ہم پر احسان کیا اور ہمیں لُو کے عذاب سے بچا لیا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

پس اللہ تعالٰی نے ہم پر بڑا احسان کیا اور ہمیں تیز و تند گرم ہواؤں کے عذاب سے بچا لیا (١)

٢٧۔١ سَمُوم لو، جھلس ڈالنے والی گرم ہوا کو کہتے ہیں، جہنم کے ناموں میں سے ایک نام بھی ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

تو خدا نے ہم پر احسان فرمایا اور ہمیں لو کے عذاب سے بچا لیا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

پس اللہ تعالیٰ نے ہم پر بڑا احسان کیا اور ہمیں تیز وتند گرم ہواؤں کے عذاب سے بچا لیا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

پس اللہ نے ہم پر (اپنا) فضل و کرم فرمایا اور ہمیں گرم لو کے عذاب سے بچا لیا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

تو خدا نے ہم پر یہ احسان کیا اور ہمیں جہّنم کی زہریلی ہوا سے بچالیا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پس اﷲ نے ہم پر احسان فرما دیا اور ہمیں نارِ جہنّم کے عذاب سے بچا لیا،