Skip to main content

فَلْيَأْتُوْا بِحَدِيْثٍ مِّثْلِهٖۤ اِنْ كَانُوْا صٰدِقِيْنَۗ

Then let them bring
فَلْيَأْتُوا۟
پس چاہیے کہ وہ لائیں
a statement
بِحَدِيثٍ
کوئی بات
like it
مِّثْلِهِۦٓ
اس جیسی
if
إِن
اگر
they
كَانُوا۟
ہیں وہ
(are) truthful
صَٰدِقِينَ
سچے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اگر یہ اپنے اِس قول میں سچے ہیں تو اِسی شان کا ایک کلام بنا لائیں

English Sahih:

Then let them produce a statement like it, if they should be truthful.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اگر یہ اپنے اِس قول میں سچے ہیں تو اِسی شان کا ایک کلام بنا لائیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تو اس جیسی ایک بات تو لے آئیں اگر سچے ہیں،

احمد علی Ahmed Ali

پس کوئی کلام اس جیسا لے آئيں اگر وہ سچے ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اچھا اگر یہ سچے ہیں تو بھلا اس جیسی ایک (ہی) بات یہ (بھی) تو لے آئیں (١)

٣٤۔١ یعنی اگر یہ اپنے دعوے میں سچے ہیں کہ یہ قرآن محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کا اپنا گھڑا ہوا ہے تو پھر یہ بھی اس جیسی کتاب بنا کر پیش کر دیں جو نظم، اعجاز، حسن بیان، حقائق کے مسائل میں اس کامقابلہ کر سکیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اگر یہ سچے ہیں تو ایسا کلام بنا تو لائیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اچھا اگر یہ سچے ہیں تو بھلا اس جیسی ایک (ہی) بات یہ (بھی) تو لے آئیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اگر وہ سچے ہیں تو پھر ایسا کلاملے آئیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اگر یہ اپنی بات میں سچے ہیں تو یہ بھی ایسا ہی کوئی کلام لے آئیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پس انہیں چاہئے کہ اِس (قرآن) جیسا کوئی کلام لے آئیں اگر وہ سچے ہیں،