Skip to main content

اَمْ يَقُوْلُوْنَ تَقَوَّلَهٗ ۚ بَلْ لَّا يُؤْمِنُوْنَ ۚ

Or
أَمْ
یا
(do) they say
يَقُولُونَ
وہ کہتے ہیں
"He has made it up"
تَقَوَّلَهُۥۚ
اس نے گھڑ لیا اس کو
Nay
بَل
بلکہ
not
لَّا
نہیں
they believe
يُؤْمِنُونَ
وہ ایمان لاتے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

کیا یہ کہتے ہیں کہ اِس شخص نے یہ قرآن خود گھڑ لیا ہے؟ اصل بات یہ ہے کہ یہ ایمان نہیں لانا چاہتے

English Sahih:

Or do they say, "He has made it up"? Rather, they do not believe.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

کیا یہ کہتے ہیں کہ اِس شخص نے یہ قرآن خود گھڑ لیا ہے؟ اصل بات یہ ہے کہ یہ ایمان نہیں لانا چاہتے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

یا کہتے ہیں انہوں نے یہ قرآن بنالیا، بلکہ وہ ایمان نہیں رکھتے

احمد علی Ahmed Ali

یا وہ کہتے ہیں کہ اس نے اسے خود بنا لیا ہے بلکہ وہ ایمان ہی نہیں لاتے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

کیا یہ کہتے ہیں اس نبی نے (قرآن) خود گھڑ لیا ہے، واقع یہ ہے کہ وہ ایمان نہیں لاتے۔ (۱)

۳۳۔۱ یعنی قرآن گھڑنے کے الزام پر ان کو آمادہ کرنے والا بھی ان کا کفر ہی ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

کیا (کفار) کہتے ہیں کہ ان پیغمبر نے قرآن از خود بنا لیا ہے بات یہ ہے کہ یہ (خدا پر) ایمان نہیں رکھتے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

کیا یہ کہتے ہیں کہ اس نبی نے (قرآن) خود گھڑ لیا ہے، واقعہ یہ ہے کہ وه ایمان نہیں ﻻتے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

یا وہ یہ کہتے ہیں کہ انہوں (رسول(ص)) نے خود قرآن گھڑ لیا ہے بلکہ (اصل بات یہ ہے کہ) وہ ایمان لانا ہی نہیں چاہتے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یا یہ کہتے ہیں کہ نبی نے قرآن گڑھ لیا ہے اور حقیقت یہ ہے کہ یہ ایمان لانے والے ا نہیں ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

یا وہ کہتے ہیں کہ اس (رسول) نے اس (قرآن) کو اَزخود گھڑ لیا ہے، (ایسا نہیں) بلکہ وہ (حق کو) مانتے ہی نہیں ہیں،