Skip to main content

اَمْ تَأْمُرُهُمْ اَحْلَامُهُمْ بِهٰذَاۤ اَمْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُوْنَۚ

Or
أَمْ
یا
command them
تَأْمُرُهُمْ
حکم دیتی ہیں ان کو
their minds
أَحْلَٰمُهُم
ان کی عقلیں
this
بِهَٰذَآۚ
اس کا
or
أَمْ
یا
they
هُمْ
وہ
(are) a people
قَوْمٌ
لوگ ہیں
transgressing?
طَاغُونَ
سرکش

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

کیا اِن کی عقلیں اِنہیں ایسی ہی باتیں کرنے کے لیے کہتی ہیں؟ یا در حقیقت یہ عناد میں حد سے گزرے ہوئے لوگ ہیں؟

English Sahih:

Or do their minds command them to [say] this, or are they a transgressing people?

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

کیا اِن کی عقلیں اِنہیں ایسی ہی باتیں کرنے کے لیے کہتی ہیں؟ یا در حقیقت یہ عناد میں حد سے گزرے ہوئے لوگ ہیں؟

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

کیا ان کی عقلیں انہیں یہی بتاتی ہیں یا وہ سرکش لوگ ہیں

احمد علی Ahmed Ali

کیا ان کی عقلیں انہیں اس بات کا حکم دیتی ہیں یا وہ خود ہی سرکش ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

کیا ان کی عقلیں انہیں یہی سکھاتی ہیں (۱) یا یہ لوگ ہی سرکش ہیں (۲)

٣٢۔١ یعنی یہ تیرے بارے میں جو اناپ شناپ جھوٹ اور غلط سلط باتیں کرتے رہتے ہیں، کیا ان کی عقلیں ان کو یہی سجھاتی ہیں۔
٣٢۔۲ نہیں بلکہ یہ سرکش اور گمراہ لوگ ہیں، اور یہی سرکشی اور گمراہی انہیں ان باتوں پر بڑھکاتی ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

کیا ان کی عقلیں ان کو یہی سکھاتی ہیں۔ بلکہ یہ لوگ ہیں ہی شریر

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

کیا ان کی عقلیں انہیں یہی سکھاتی ہیں؟ یا یہ لوگ ہی سرکش ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

کیا ان کی عقلیں ان کو ان (فضول) باتوں کا حُکم دیتی ہیںیا یہ سرکش لوگ ہیں؟

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

کیا ان کی عقلیں یہ باتیں بتاتی ہیں یا یہ واقعا سرکش قوم ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

کیا اُن کی عقلیں انہیں یہ (بے عقلی کی باتیں) سُجھاتی ہیں یا وہ سرکش و باغی لوگ ہیں،