Skip to main content

اَمْ يُرِيْدُوْنَ كَيْدًاۗ فَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا هُمُ الْمَكِيْدُوْنَۗ

Or
أَمْ
یا
(do) they intend
يُرِيدُونَ
وہ چاہتے ہیں
a plot?
كَيْدًاۖ
ایک چال
But those who
فَٱلَّذِينَ
تو وہ لوگ
disbelieve
كَفَرُوا۟
جنہوں نے کفر کیا
themselves
هُمُ
وہ
(are in) the plot
ٱلْمَكِيدُونَ
مکر کیے گئے ہیں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

کیا یہ کوئی چال چلنا چاہتے ہیں؟ (اگر یہ بات ہے) تو کفر کرنے والوں پر ان کی چال الٹی ہی پڑے گی

English Sahih:

Or do they intend a plan? But those who disbelieve – they are the object of a plan.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

کیا یہ کوئی چال چلنا چاہتے ہیں؟ (اگر یہ بات ہے) تو کفر کرنے والوں پر ان کی چال الٹی ہی پڑے گی

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

یا کسی داؤ ں (فریب) کے ارادہ میں ہیں تو کافروں پر ہی داؤں (فریب) پڑنا ہے

احمد علی Ahmed Ali

کیا وہ کوئی داؤ کرنا چاہتے ہیں پس جو منکر ہیں وہی داؤ میں آئے ہوئے ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

کیا یہ لوگ کوئی فریب کرنا چاہتے ہیں؟ (١) تو یقین کرلیں کہ فریب خوردہ کافر ہی ہیں۔ (۲)

٤٢۔١ یعنی ہمارے پیغمبر کے ساتھ، جس سے اس کی ہلاکت واقع ہو جائے۔
٤٢۔١ یعنی کید ومکر ان پر ہی الٹ پڑے گا اور سارا نقصان انہیں کو ہوگا جیسے فرمایا ولا یحیق المکر السیء الا باھلہ چنانچہ بدر میں یہ کافر مارے گئے اور بھی بہت سی جگہوں پر ذلت ورسوائی سے دوچار ہوئے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

کیا یہ کوئی داؤں کرنا چاہتے ہیں تو کافر تو خود داؤں میں آنے والے ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

کیا یہ لوگ کوئی فریب کرنا چاہتے ہیں؟ تو یقین کرلیں کہ فریب خورده کافر ہی ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

یا وہ کوئی چال چلنا چاہتے ہیں؟ تو جو لوگ کافر ہیں وہ خود اپنی چال کا شکار ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یا یہ کوئی مکاری کرنا چاہتے ہیں تو یاد رکھو کہ کفار خود اپنی چال میں پھنس جانے والے ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

کیا وہ (آپ سے) کوئی چال چلنا چاہتے ہیں، تو جن لوگوں نے کفر کیا ہے وہ خود ہی اپنے دامِ فریب میں پھنسے جا رہے ہیں،